recent

پاکستان کا ایک اور اسٹیڈیم انٹرنیشل میچز کی میزبانی کے لیے تیار

 پی ایس ایل فائیوکے دوران ملتان کے شایقین کی بھرپور شراکت نے پی سی بی کا دل جیت لیا، ملتان میں پی ایس ایل فائیو کے تینوں میچوں کی کامیاب اور تاریخی میزبانی کے بعد پی سی بی کا اگلا ہدف اب آنے والے مہینوں میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل میچوں کو منعقد کروانا ہے
ملتان (سنسنی خیزتازہ ترین 1 مارچ 2020) : پاکستان کا ایک اور اسٹیڈیم انٹرنیشل میچز کی میزبانی کے لیے تیار، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فائیوکے دوران ملتان کے شایقین کی بھرپور شراکت نے پی سی بی کا دل جیت لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملتان میں پی ایس ایل فائیو کے تینوں میچوں کی کامیاب اور تاریخی میزبانی کے بعد پی سی بی کا اگلا ہدف اب آنے والے مہینوں میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل میچوں کو منعقد کروانا ہے۔

واضع رہے کہ اسے قبل یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کے میچز کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں بھی کروائے جائیں گے۔ احسان مانی نے بلوچستان اور بالخصوص کوئٹہ کی عوام کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ پی ایس ایل سیزن 6 کے میچز بگٹی اسٹیڈیم میں بھی کروائے جائیں گے۔ پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا دورہ کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا تھا کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم میں تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے، امید ہے کہ ارباب نیاز اسٹیڈم پی ایس ایل سیزن 6 سے پہلے مکمل تیار ہوجائے گا اور یہاں بھی پی ایس ایل 6 کے میچز کروائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں آخری انٹرنیشنل میچ 1996 میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ایک روزہ میچ کھیلا گیا تھا۔

تاہم اب پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے کوئٹہ کی عوام کو خوشخبری سنائی ہے کہ بگٹی اسٹیڈیم بھی پی ایس ایل سیزن 6 کے میچز کی میزبانی کرے گا۔ خیال رہے کہ 2009 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر لاہور میں حملے کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ختم ہوگئی تھی، تاہم اس حادثے کے بعد سے ہی پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی کوششیں تیز کردی تھیں۔

اس حوالے سے زمبابوے کرکٹ ٹیم، سری لنکن کرکٹ ٹیم ، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم جبکہ آئی سی ورلڈ 11 کی ٹیم نے بھی پاکستان کا دورہ کیا۔ دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے کچھ میچز بھی پاکستان میں منعقد کروائے گئےجبکہ پی ایس ایل کا پانچواں سیزن مکمل طور پر پاکستان میں کروایا جا رہا ہے۔ اب ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کو بھی انٹرنیشنل میچز کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

No comments:

Please do not enter any spam link in the comment box.

vehicles

[cars][stack]

business

[business][grids]

health

[health][btop]