recent

The Prime Minister will distribute the scholarships tomorrow under the Undergraduate Program



اسلام آباد (سنسنی خیزتازہ ترین 1 مارچ 2020) وزیر اعظم پاکستان عمران خان احساس انڈر گریجویٹ پروگرام کے تحت کل اسکالرشپس تقسیم کریں گے جو ابتدائی طور پر 50 ہزار طلباء میں تقسیم ہوں گی۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم آفس کی طرف سےاعلان کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ضروریات کی بنیاد پر مستحق طلباء میں اسکالرشپس تقسیم کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان احساس انڈر گریجویٹ پروگرام کے تحت یہ اسکالر شپس 2 مارچ کو تقسیم کریں گے جو پاکستان کا سب سے بڑا انڈرگریجویٹ اسکالر شپ پروگرام ہے۔ 

غربت مٹاؤ اور سماجی تحفظ ڈویژن کے مطابق چار سالہ انڈر گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کی لاگت 24 ارب روپے آئے گی جس کے تحت 2 لاکھ طلباء کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

مالی معاونت پانے والوں میں سے نصف طالبات ہوں گی جن کی مالی معاونت ضرورت کی بنیاد پر کی جائے گی۔ غریب اور مستحق طلبہ و طالبات وزیر اعظم کے اسکالرشپ پروگرام سے مستفید ہوسکیں گے۔

غریبوں کی مالی معاونت کے احساس پروگرام کے تحت 2 فیصد اسکالرشپس صرف ایسے طلباء و طالبات کو دی جائیں گی جن کی ضروریات خصوصی افادیت کی حامل ہوں۔

مجموعی طور پر 50 ہزار طلباء و طالبات وزیر اعظم کے اسکالرشپ پروگرام سے ہر سال  مستفید ہوں گے جس کا مقصد مستحق طلباء و طالبات کے لیے اعلیٰ تعلیم کا حصول ممکن بنانا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس آمدن پروگرام غریبوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کا منصوبہ ہے۔ 23 اضلاع کی 375 یونین کونسلز میں 2 لاکھ گھرانوں کو کاروبار کا موقع ملے گا۔

 ثانیہ نشتر نے 9 روز قبل  کہاکہ حکومت بکریاں، گائے، پولٹری، چنگ چی رکشہ باڈی، زراعت اور کریانہ اسٹور کا سامان دے گی۔ فیصد خواتین، 30 فیصد نوجوانوں کے لئے کاروبار کے اثاثہ جات دئیے جائیں گے۔


No comments:

Please do not enter any spam link in the comment box.

vehicles

[cars][stack]

business

[business][grids]

health

[health][btop]