Slide show
[people][slideshow]
Powered by Blogger.
Search This Blog
Popular Posts
Menu Footer Widget
کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد کراچی کے میڈیکل سٹورز سے ماسک غائب
VULEARNINGZ Thursday, February 27, 2020
چھ پاکستانی کمپنیوں نے 36 لاکھ ماسک چین برآمد کئے ، کراچی میں 300 سے 400 روپے کا ماسک کا ڈبہ ہزاروں روپے میں بکنے کے باوجود مارکیٹ میں دستیاب نہیں
کراچی (سننسی خیز تازہ ترین 27۔ فروری 2020ء ) کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد کراچی کے میڈیکل سٹورز سے ماسک غائب ہو گئے۔ ایک
رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی تصدیق سے قبل ماسک کا ایک ڈبہ 300 سے 400
میں فروخت ہو رہا تھا جس کی قیمت اب ہزاروں روپے میں لی جا رہی ہے۔ زیادہ قیمت این
95 ماسک کی بڑھی ہے تاہم قیمت میں اضافہ کے باوجود ماسک مارکیٹ میں دستیاب
نہیں ہے۔
حکومت پاکستان نے چھ کمپنیوں کو ماسک چین برآمد کرنے کی اجازت دی ہے جو اب تک 36 لاکھ
سے زائد ماسک چین بھیج چکے ہیں۔ تاہم روشنیوں کے شہر کراچی میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد ماسک میڈیکل سٹورز سے غائب
ہو گئے ہیں۔ واضح رہے ایک ہی دن میں پاکستان میں کرونا وائرس کے دو کیسز کی تصدیق ہوئی تھی ۔ سماجی رابطے
کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے معاون خصوصی برائے نیشنل
ہیلتھ ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے دو کیسز کی تصدیق کرتا ہوں، دونوں مریضوں
کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انکا علاج جاری ہے۔
انھوں نے کہا کہ دونوں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر
ہے اور حالات قابو میں ہیں۔ انکا مزید کہنا ہے کہ تمام ترحالات قابو میں ہیں، میں
تافتان سے واپسی پر اس بارے میں ایک پریس کانفرنس کرونگا۔
واضع
رہے کہ اس سے قبل کراچی میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے۔ اس حوالے سے
محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ مریض کی شناخت 22 سالہ یحییٰ
جعفری کے نام سے ہوئی ہے جس کو علاج کے لیے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
بتایا
گیا تھا کہ یحییٰ جعفری ایران سے بس کے ذریعے پاکستان پہنچا تھا اور اسکے ساتھ اہل خانہ بھی موجود تھے جنکا
بھی معائنہ کیا جا رہا ہے۔ اس حوالےسے ڈی جی ہیلتھ سندھ ڈاکٹر مبین کا کہنا تھا کہ مذکورہ مریض کو فوری طورپر آئسولیشن
وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔
X
Related posts
کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد کراچی کے میڈیکل سٹورز سے ماسک غائب
Reviewed by VULEARNINGZ
on
Thursday, February 27, 2020
Rating: 5

Subscribe to:
Post Comments (Atom)
vehicles
[cars][stack]
business
[business][grids]
health
[health][btop]
Subscribe Us
social counter
[socialcounter]
[facebook][#][215K]
[twitter][#][115K]
[youtube][#][215,635]
[rss][#][23M]
[linkedin][#][21.5K]
[instagram][#][600,300]
[slideshow][technology]
our facebook page
random posts
randomposts2
recent comments
recentcomments
recent posts
recentposts1
No comments:
Please do not enter any spam link in the comment box.