recent

بسمہ معروف دایاں انگوٹھا فریکچر ہونے کے باعث ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئیں

خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف دایاں انگوٹھا فریکچر ہونے کے باعث خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرسکیں گی۔

 کپتان بسمہ معروف نے اپنا آخری میچ 28 فروری کو  انگلینڈ کے خلاف کھیلا جس کے دوران ان کا دایاں انگوٹھا فریکچر ہوگیا جبکہ یہ میچ پاکستانی ٹیم جیت نہیں سکی تھی۔ انگلینڈ نے پاکستانی ٹیم کو ہرا دیا تھا۔

حکام نے فیصلہ کیا کہ بسمہ معروف کی انجری کے پیش نظر جویریہ خان خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت سونپی جائے جبکہ اس دوران  بسمہ معروف کی سرجری ہوگی۔

بسمہ معروف کی سرجری آسٹریلین کرکٹ بورڈ (کرکٹ آسٹریلیا) کے طبی ماہرین کریں گے جبکہ  متبادل کھلاڑی کے طور پر ناہیدہ خان کا نام بھی تجویز کیا گیا ہے۔

انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو 159 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا جس کے جواب میں بسمہ معروف نے 4 رنز بنائے اور  ٹیم صرف 116 رنز پر ڈھیر ہو گئی جبکہ انجری کے باعث بسمہ معروف ورلڈ کپ سے آؤٹ ہو گئیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بسمہ معروف کی قیادت میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں  اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 8وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں شاندار آغاز کیا۔

آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔


No comments:

Please do not enter any spam link in the comment box.

vehicles

[cars][stack]

business

[business][grids]

health

[health][btop]