Slide show
[people][slideshow]
Powered by Blogger.
Search This Blog
Popular Posts
Menu Footer Widget
ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کو ساؤتھ افریقہ کے ہاتھوں 17 رنز سے شکست
VULEARNINGZ Sunday, March 01, 2020

سڈنی(سنسنی خیز تازہ ترین 1 مارچ 2020)ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کو دوسری ناکامی کا سامنا ہوا ہے، ساؤتھ افریقن کھلاڑیوں نے قومی ویمن ٹیم کو 17 رنز سے ہرا دیا۔
ساؤتھ افریقن کھلاڑیوں نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے۔ 20 اوورز کے کھیل میں ساؤتھ افریقہ کی لاؤرا ولوردت سب سے نمایاں رہیں۔ انہوں نے 36 گیندیں کھیل کر 53 رنز بنائے۔
مخالف ٹیم ساؤتھ افریقہ کی طرف سے دوسرے نمبر پر مریزانے کیپ رہیں۔ انہوں نے 31 جبکہ میگن ڈو پریز نے 17 رنز اسکور کیے۔
باؤلنگ کے دوران پاکستان کی ڈائنا بیگ 19 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے میں کامیاب رہیں۔ انعم امین نے 22 رنز جبکہ سیدہ عروب شاہ نے 25 رنز دے کر ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستانی بیٹنگ لائن اپ میں عالیہ ریاض نے 39، جویریہ خان نے 31 جبکہ ارم جاوید نے 17 رنز اسکور کیے۔ساؤتھ افریقہ کی ڈین وین نیکرک اور شبنم اسماعیل نے سترہ سترہ رنز دے کر ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
قومی کرکٹ ٹیم سے بیس اوورز میں 137 رنز کا ہدف عبور نہ ہوسکا۔ بیس اوورز کے اختتام تک پاکستانی ٹیم نے صرف 119 رنز اسکور کیے جس کے نتیجے میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 17 رنز سے جیت گئی

یاد رہے کہ اس سے قبل خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے دایاں انگوٹھا فریکچر ہونے کے باعث خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت سے معذرت کر لی۔
کپتان بسمہ معروف نے اپنا آخری میچ 28 فروری کو انگلینڈ کے خلاف کھیلا جس کے دوران ان کا دایاں انگوٹھا فریکچر ہوگیا جبکہ یہ میچ پاکستانی ٹیم جیت نہیں سکی تھی۔ انگلینڈ نے پاکستانی ٹیم کو ہرا دیا تھا۔
X
Related posts
ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کو ساؤتھ افریقہ کے ہاتھوں 17 رنز سے شکست
Reviewed by VULEARNINGZ
on
Sunday, March 01, 2020
Rating: 5

Subscribe to:
Post Comments (Atom)
vehicles
[cars][stack]
business
[business][grids]
health
[health][btop]
Subscribe Us
social counter
[socialcounter]
[facebook][#][215K]
[twitter][#][115K]
[youtube][#][215,635]
[rss][#][23M]
[linkedin][#][21.5K]
[instagram][#][600,300]
[slideshow][technology]
our facebook page
random posts
randomposts2
recent comments
recentcomments
recent posts
recentposts1
No comments:
Please do not enter any spam link in the comment box.