Slide show
[people][slideshow]
Powered by Blogger.
Search This Blog
Popular Posts
Menu Footer Widget
سابق
وزیراعظم نے ضمانت منسوخی پر ان کی ملک واپسی کی تیاریاں کیے جانے کی ہدایت کر دی

لاہور (سنسنی خیز۔ 26 فروری 2020ء) نواز شریف کا پاکستان واپس
آنے کا اعلان، سابق وزیراعظم نے ضمانت منسوخی
پر ان کی ملک واپسی کی تیاریاں کیے جانے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں
دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان واپس
آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کی جانب
سے ضمانت منسوخ کیے جانے کے بعد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان
کی بیماری کو سیاست کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، اسی لیے انہوں نے ہدایت کر دی ہے
کہ ان کی پاکستان واپسی
کے انتظامات کیے جائیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ نواز شریف کو پاکستان واپس لانے کیلئے ائیرایمبولینس کا انتظام کیا
جائے گا، جبکہ ممکنہ طور پر ان کے ہمراہ غیر ملکی ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ بھی پاکستان آ سکتا ہے۔
تاہم ابھی یہ نہیں بتایا
گیا کہ نواز شریف کی پاکستان واپسی کس تاریخ کو ہوگی۔ دوسری جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کے
معاملے پر پنجاب حکومت نے نواز شریف کے خلاف کارروائی کیلئے وفاق کو خط لکھ دیا۔
اس حوالے سے
صوبائی وزیر قانون راجا بشارت نے کہا ہے کہ نواز شریف کیخلاف متعلقہ عدالت اور ٹرائل کورٹ میں وفاق جائیگا، وفاق کو مراسلہ بھجوا دیا،
کارروائی کیلئے وہ اقدام کرینگے۔یاد رہے گزشتہ وز پنجاب کابینہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع دینے کی درخواست مسترد کی تھی۔ حکومت
نے کہا ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نواز شریف مفرور ڈکلیئر ہو چکے ہیں وہ واپس نہ آئے تو انہیں
اشتہاری قرار دیا جائے گا۔پنجاب کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ میڈیکل
بورڈ اور خصوصی کمیٹی کی طرف سے بارہا یاد دہانی کے باوجود نواز شریف کی مطلوبہ میڈیکل رپورٹس فراہم نہیں کی گئیں۔
X
Related posts
نواز شریف کا پاکستان واپس آنے کا اعلان
Reviewed by VULEARNINGZ
on
Wednesday, February 26, 2020
Rating: 5

Subscribe to:
Post Comments (Atom)
vehicles
[cars][stack]
business
[business][grids]
health
[health][btop]
Subscribe Us
social counter
[socialcounter]
[facebook][#][215K]
[twitter][#][115K]
[youtube][#][215,635]
[rss][#][23M]
[linkedin][#][21.5K]
[instagram][#][600,300]
[slideshow][technology]
our facebook page
random posts
randomposts2
recent comments
recentcomments
recent posts
recentposts1
No comments:
Please do not enter any spam link in the comment box.