recent

لاہور اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے


لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 تھی

لاہور (سنسنی خیز۔26فروری2020ء) لاہور اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 تھی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور، آزاد کشمیر اور ملک کے دیگر علاقوں میں بدھ کی شب کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے، آزاد کشمیر، خیبرپختوںخواہ، لاہور، شکرگڑھ اور پنجاب کے دیگر کچھ شہروں میں محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے جانے پر لوگ خوفزدہ ہوگئے اور گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران لوگ مسلسل کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پرزلزلے کی شدت 5ریکارڈ کی گئی، زلزلےکی گہرائی کم تھی اسی باعث زلزلے کے جھٹکوں کی شدت کچھ زیادہ محسوس ہوئی۔
زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔
یہاں یہ بات واضح رہے کہ پاکستان گزشتہ کچھ عرصے سے مسلسل زلزلوں کی زد میں ہیں۔ خاص کر ملک کے شمالی علاقہ جات مسلسل اور ہر کچھ دن بعد زلزلے کے شدید جھٹکوں کی زد میں رہتے ہیں۔ جبکہ یہ بھی واضح رہے کہ ماہرین پیشن گوئی کر چکے ہیں کہ رواں سال کے دوران پاکستان مسلسل شدید زلزلوں کی زد میں رہ سکتا ہے، اور ان زلزلوں کے باعث تباہی مچنے کے بھی خدشات ہیں۔

No comments:

Please do not enter any spam link in the comment box.

vehicles

[cars][stack]

business

[business][grids]

health

[health][btop]