recent

کورونا وائرس: حکومت نے پاک افغان بارڈر آج سے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

کوئٹہ(سنسنی خیز تازہ ترین 1 مارچ 2020) مہلک اور جان لیوا کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے باعث حکومتِ پاکستان نے پاک افغان بارڈر آج سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے یکم مارچ سے بلوچستان میں چمن بارڈر کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو غیر معینہ مدت تک بند رہے گا۔ بارڈر سے تجارتی و معاشی سرگرمیوں سمیت ہر قسم کی آمد ورفت بند کردی جائے گی۔

کورونا وائرس چینی صوبے ہوبائی اور شہر وہان سے شروع ہوا جو سرحدیں پھلانگتا ہوا دنیا کے مختلف ممالک میں پھیل گیا ہے۔ پاکستان، چین، امریکا اور برطانیہ سمیت مختلف ممالک آمدورفت پر مختلف پابندیاں عائد کر رہے ہیں۔

جاپانی حکومت نے پاکستانیوں کی آمدورفت پر پابندی لگائی جبکہ سعودی حکومت نے پاکستان سمیت مختلف ممالک کے شہریوں پر حج و عمرہ کے حوالے سے غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کردی۔

پاکستان نے افغان سرحد سے قبل ایران کے ساتھ فضائی آمدورفت معطل کردی تھی جبکہ کورونا وائرس پہلے ہی پاکستان میں داخل ہوچکا ہے۔

یاد رہے کہ  اس سے قبل  دنیا بھر میں   کورونا وائرس کے باعث مزید 35  افراد ہلاک ہو گئے جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 2 ہزار 979 ہو گئی ہے۔ 

کورونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 86  ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔



No comments:

Please do not enter any spam link in the comment box.

vehicles

[cars][stack]

business

[business][grids]

health

[health][btop]