Slide show
[people][slideshow]
Powered by Blogger.
Search This Blog
Popular Posts
Menu Footer Widget
ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کا دورہ کرنے کے بعد اسلام آباد آ سکتے ہیں۔ ذرائع
اسلام آباد (سنسنی خیزتازہ ترین۔ 24 فروری 2020ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کے دورے کے
بعد اسلام آباد کا دورہ بھی کر
سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج بھارت کے
دورے پر نئی دہلی پہنچیں
گے۔اس بات کا امکان بھی موجود ہے کہ ٹرمپ دورہ بھارت کے بعد پاکستان آ سکتے
ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کے 2 روزہ
دورے کے دوران بھارت اور پاکستان سے کشمیر میں لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر قیام امن جبکہ کشیدگی کو بڑھانے والے
اقدامات یا بیانات سے گریز کرنے پر زور دیں گے۔
ٹرمپ انتظامیہ کے سینئر عہدیدار نے امریکی صدر کے
دورے کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے دورے کے دوران بھارتی رہنماں
سے زیر بحث آنے والے امور اور منصوبوں کے حوالے سے بتایا۔مسئلہ کشمیر پر دوبارہ ثالثی
کی پیشکش سے متعلق کیے جانے والے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے جو آپ سنیں گے
وہ حوصلہ افزا ہوگا، بھارت اور پاکستان میں
کشیدگی میں کمی، دونوں ممالک کے باہمی مذاکرات میں شمولیت تاکہ
دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ کامیاب مذاکرات کی بنیاد پاکستان کی
اپنی حدود میں دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف کریک ڈان کو برقرار رکھنا ہے اور
ہمیں اس کی امید بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ امریکی صدر
دونوں ممالک کو لائن آف کنٹرول پر قیام امن کی
کوششوں کے لیے زور دیں گے اور ایسے اقدامات یا بیانات جس سے خطے میں کشیدگی میں
اضافہ ہو، سے گریز کرنے کا کہیں گے۔
صدر ٹرمپ کے ساتھ امریکہ کی
خاتون اول میلانیا ٹرمپ، ان کی
بیٹی ایوانکا ٹرمپ اور داماد جیرڈ
کشنر بھی آرہے ہیں بیٹی اور داماد صدر کے مشیر ہیں ایوانکا ٹرمپ نومبر 2017 میں
وزیر اعظم مودی کی دعوت پر نوجوان
صنعت کاروں کی ایک عالمی کانفرنس میں شرکت کی غرض سے بھی حیدرآباد آئی تھیں.ان کے
ساتھ وزیر تجارت، توانائی کے وزیر قومی سلامتی کے مشیر اور وائٹ ہاﺅس کے چیف آف اسٹاف بھی آ رہے
ہیں‘احمد آباد میںجہاں سڑک کے
اطراف کچی بستیوں کو چھپانے کے لیے جہاں دیوار تعمیر کی جا رہی ہے وہیں سڑک کے
اطراف امریکی صدر کو خوش آمدید
کہنے کے لیے لوگوں کو جمع کرنے کی تیاریاں بھی جاری ہیں.
X
Related posts
امریکی صدر کی اسلام آباد آمد کا امکان
Reviewed by VULEARNINGZ
on
Monday, February 24, 2020
Rating: 5

Subscribe to:
Post Comments (Atom)
vehicles
[cars][stack]
business
[business][grids]
health
[health][btop]
Subscribe Us
social counter
[socialcounter]
[facebook][#][215K]
[twitter][#][115K]
[youtube][#][215,635]
[rss][#][23M]
[linkedin][#][21.5K]
[instagram][#][600,300]
[slideshow][technology]
our facebook page
random posts
randomposts2
recent comments
recentcomments
recent posts
recentposts1
No comments:
Please do not enter any spam link in the comment box.