recent

وزیراعظم کی حور والی تقریر پر طنز، اینکر کیخلاف درخواست



تحریک انصاف( سنسنی  خیز تازہ ترین  24فروری2020ء ) کے ایک رہنما نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر مزاحیہ پروگرام کرنے والے اینکرز کے خلاف ایف آئی اے کے سائبر کرائمز سرکل کو درخواست دے دی ہے۔
مرتضیٰ چوہدری اور مصطفیٰ چوہدری نجی ٹی وی چینل ’نیو نیوز‘ پر نیشنل ایلین براڈکاسٹ ( نیب) کے نام سے مزاحیہ پروگرام کرتے ہیں جس میں وہ مختلف شخصیات کے ’ڈمی‘ کو مدعو کرتے ہیں۔
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شوکت علی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مرتضیٰ چوہدری ( خالد بٹ) نے 29 جنوری کو ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں انہوں نے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی کہ وزیراعظم منشیات کے عادی ہے ہیں اور خود کو انجکشن لگاتے رہتے ہیں۔
درخواست گزار کے مطابق یہ ویڈیو کلپ جھوٹ اور الزام پر مبنی ہے اور اس کا مقصد وزیراعظم کی تضحیک کرنا تھا۔
شوکت علی نے درخواست کے ساتھ پروگرام کا اسکرپٹ بھی جمع کراتے ہوئے پروگرام کے میزبان اور پروڈیوسرز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
مرتضیٰ چوہدری کا 29 جنوری کا پروگرام وزیراعظم عمران خان کی اس تقریر پر تھا جو انہوں نے 27 جنوری کو کراچی میں کی تھی۔ اس تقریر میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ 2013 میں جب اسٹیج سے گرا تو بہت درد ہو رہا تھا مگر جب شوکت خانم اسپتال کی نرس نے انجیکشن لگایا تو درد ختم ہوگیا اور وہ نرس حور نظر آنے لگی۔
پروگرام میں مختلف شخیات کا روپ دھار کر شریک ہونے والے مصطفیٰ چوہدری نے کہا کہ ایف آئی اے نے ابھی تک ان سے رابطہ نہیں کیا مگر سوشل میڈیا کے ذریعے پتہ چلا کہ ہمارے خلاف درخواست دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس قسم کے پروگرامات کرتے رہتے ہیں اور مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے مگر ’ان مسائل‘ کے پیچھے کوئی سیاسی جماعت نہیں ہوتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایک سیاسی جماعت نے ہمارے خلاف درخواست دی ہے اور ایک جمہوری حکومت میں ہمیں دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

No comments:

Please do not enter any spam link in the comment box.

vehicles

[cars][stack]

business

[business][grids]

health

[health][btop]