recent

قدرتی خوبصرتی کو برقرار رکھیں


قدرتی خوبصرتی کو برقرار رکھیں



قدرتی یا فطری خوبصورتی ہی اصل خوبصورتی ہے ۔اسے بر قرار رکھنے یا مزید اضافہ کرنے کے کئی طریقے بیوٹی پارلر میں موجود ہیں اور بیوٹی مصنوعات بھی دستیاب ہیں۔جن کو استعمال کرکے خواتین کے علاوہ مرد بھی اپنی قدرتی خوبصورتی کو بر قرار رکھنے اور خوبصورت نظر آنے کی کوشش کرتے ہیں اور کامیاب بھی رہتے ہیں لیکن بیوٹی مصنوعات صرف وقتی خوبصورتی ہی دیتی ہیں اور بعض اوقات بیوٹی مصنوعات جلد پر اپنے مضر اثرات بھی مرتب کرتی ہیں جو بعد ازاں خواتین کے لئے پریشانی کا باعث بن سکتاہے ۔
اس لئے قدرتی خوبصورتی کے لئے قدرتی اجزاء سے تیار کردہ گھریلو نسخے زیادہ کار آمد ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اب لوگ آہستہ آہستہ پرانے طریقوں اور دیسی نسخوں کی طرف لوٹ رہے ہیں یعنی جو نسخے گھریلوں طریقوں سے گھر میں بنائے جاتے ہیں اور جنہیں گھریلو علاج کہتے ہیں ۔
یہ مرد و خواتین دونوں کے لئے مفید ہیں۔
بنیادی طور پر عمر کے مختلف ادوار کے لئے مختلف قسم کی خوبصورتی کے لئے مختلف طریقے موجود ہیں جیسے مردوں کے لئے قدرتی خوبصورتی کے طریقے‘کیونکہ مردوں کے لئے طریقے خواتین کے لئے تجویز کردہ طریقوں سے مختلف ہیں۔
فرق جلد کا معیار اور سختی ہے ۔مردوں کی جلد کھردری اور سخت ہوتی ہے لہٰذا انہیں اپنی جلد پر قدرے سخت مصنوعات کی ضرورت ہوتی ہے لیکن مردوں کے لئے خوبصورتی کے نسخوں کے مقابلے میں خواتین کے لئے خوبصورتی کے نسخے مختلف ہیں کیونکہ خواتین حساس اور نرم جلد رکھتی ہیں لہٰذا انہیں ایسی مصنوعات کی ضرورت ہوتی ہے جو ان کی جلد پر نرمی اور آہستہ سلوک کر سکیں۔
سائنس کی ترقی کے اس دور میں بھی ایسی بیوٹی مصنوعات دستیاب ہیں جن کی تیاری میں جڑی بوٹیوں کا استعمال کیا ہو ۔یہ مصنوعات بہت تیزی سے درست اور آسانی کے ساتھ کام کرنے میں نہ صرف ہماری مدد کر رہی ہیں بلکہ اپنے دیرپا اثرات کی وجہ سے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں بھی کامیاب ہیں۔قدرتی پودوں‘جڑوں اور بیجوں کے قدرتی مرکب کی آمیزش کی وجہ سے ہی بیوٹی ہر بل مصنوعات کی ضرورت کا بہت تقاضا کیا جا رہا ہے۔
ہربل مصنوعات ہر دور میں خواتین کی خوبصورتی کے تقاضے پورے کرتی آئی ہیں خواتین کا یہ ماننا ہے کہ ہر بل مصنوعات کا استعمال اپنے آپ کو خوبصورت بنانے میں اہم ہیں جنہیں بغیر کسی محنت کے گھر میں موجود قدرتی اجزاء سے تیار کر کے استعمال کیا جا سکتاہے ۔جیسے ہلدی‘ شہد‘ دار چینی‘عرق گلاب ‘لیموں‘دہی‘کھیرا‘نمک اور نباتاتی تیل وغیرہ قدرتی خوبصورتی کو بر قرار رکھنے میں معاون ہیں۔
سائنس کی اس ترقی سے پہلے جب ماحول ہر طرح کی آلودگی سے پاک تھاتو اس ماحول میں رہنے والے لوگ بھی صحت مند اور قدرتی خوبصورتی کے مالک تھے ۔قدرتی اشیاء کے علاوہ کسی بھی قسم کی مصنوعی بیوٹی مصنوعات کا استعمال نہیں تھا پھر جیسے جیسے وقت گزرتا رہا خوبصورتی کے مسائل جنم لینے لگے اور آج صورتحال یہ ہے کہ لوگ اس بات کی پرواہ کیے بغیر کہ ان مصنوعات کے بعد ازاں کتنے مضر اثرات واضح ہوتے ہیں استعمال کر رہے ہیں ۔
انہیں صرف ان مصنوعات سے خوبصورتی کے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے چاہے وہ وقتی ہی ہوں۔یہاں ہم ان قدرتی خوبصورتی کے طریقوں کے بارے میں بتا رہے ہیں جو مکمل طور پر محفوظ اور حفظان صحت کے مطابق ہیں۔
سب سے پہلے تو یہ جان لیں کہ قدرتی خوبصورتی ہی اصل خوبصورتی ہے البتہ آج کل کے آلودہ ماحول نے جلدی مسائل پیدا کر دئیے ہیں یوں لڑکیوں اور لڑکوں کو بھی اپنی ابتدائی عمر میں ہی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتاہے لہٰذا وہ ایک مخصوص عمر میں خوبصورتی کو بر قرار رکھنے کے لئے مصنوعی بیوٹی مصنوعات کا استعمال کرتے ہیں لیکن اب انہیں ہر بل مصنوعات کے دیرپا اثرات کی اہمیت کا اندازہ ہے ۔
یہاں چند مفید نسخے ہیں جو مرد اور خواتین اپنی قدرتی خوبصورتی کو آلودہ ماحول اور عمر رسیدگی کے اثرات سے بچانے کے لئے استعمال کر سکتی ہیں۔
رات کو سونے سے پہلے اپنے چہرے پر روزانہ ناریل یا بادام کے تیل کا مساج کریں۔یہ آپ کی جلد کو صاف ستھرا‘بے داغ اور نرم وخوبصورت بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔باہر جاتے ہوئے عرق گلاب چہرے پر لگا لیں۔
چہرے پر مہاسوں‘ دانوں اور داغ دھبوں پر ایلو یرا جیل لگائیں۔اس کا استعمال آسان اور مضر اثرات سے پاک ہے۔اس کے اثرات اندر تک پہنچ کر ان کا قدرتی علاج کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔گھریلوں علاج کے علاوہ جسم کی صفائی کا خیال رکھیں روز نہائیں ناخن تراشیں‘اپنا لباس صاف رکھیں اور پانی زیادہ پئیں۔مردوں کو صرف اپنی روز مرہ کی چیزوں کا استعمال کرنا چاہیے جیسے آفٹر شیو شاور‘جیل اور اس طرح کی دیگر چیزیں انہیں اپنی قدرتی خوبصورتی کو زیادہ نمایاں کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
Tags:
interior tips, everyday makeup, hair care, skin care, face care, how to lose weight, exercises and diets, independent woman in Pakistan, beautiful to child care, how to do makeup, nails & hair, child care, Islamic rights for women, house making & interior tips, gharelo totkay for weight loss in Urdu, khawateen
   

No comments:

Please do not enter any spam link in the comment box.

vehicles

[cars][stack]

business

[business][grids]

health

[health][btop]