Slide show
[people][slideshow]
Powered by Blogger.
Search This Blog
Popular Posts
Menu Footer Widget
پاک فضائیہ نے27 فروری کے حوالے سے نیا نغمہ ”اللہ اکبر“ جاری کر دیا
VULEARNINGZ Tuesday, February 25, 2020
27 فروری پاکستان کی تاریخ میں ایک درخشاں باب کی مانند ہے جس میں پاک فضائیہ نے دن کی روشنی میں دشمن پر کامیاب حملہ کیا تھا۔ ترجمان پاک فضائیہ
اسلام آباد (سنسنی خیز تازہ ترین۔ 25 فروری 2020ء) پاک فضائیہ نے27 فروری کے حوالے سے نیا نغمہ "اللہ اکبر" جاری کر
دیا ہے۔ 27 فروری کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک درخشاں باب کی مانند ہے جس میں پاک فضائیہ نے دن کی روشنی میں دشمن پر کامیاب حملہ کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان فضائیہ نے 27 فروری کی مناسبت سے
ایک خون گرما دینے والا شاندار نغمہ " اللہ
اکبر" جاری کر دیا ہے
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق 27 فروری پاکستان کی تاریخ میں ایک درخشاں باب کی مانند ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ
ایک ایسا دن ہے جب پاک فضائیہ نے سورج کی روشنی میں دشمن پر ایک کامیاب جوابی حملہ کیا، اس حملے میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن فورسز کے دو لڑاکا طیاروں کو بھی تباہ کیا
جبکہ ابھی نندن نامی ایک پائلٹ کو گرفتار بھی کیا جسے بعدازاں جذبہ خیر سگالی
کے طور پر چھوڑ دیا گیا۔
مزید تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے 27 فروری کی مناسبت سے نیا نغمہ
جاری کر دیا ہے۔ پاکستان کے مایہ ناز گلوکار شجاع حیدر نے اپنے تخلیق
کردہ نغمے ’’اللہ اکبر‘‘ میں اپنی آواز کا جادو بھی جگایا ہے۔ اس نغمے میں پاک فضائیہ کے شیر دل جوانوں کی بے مثال بہادری کو خراجِ عقیدت پیش
کیا گیا ہے۔ یہ نغمہ پاکستانی قوم کے عزم و حوصلے کی لازوال داستان ہے جس نے ہر
قسم کے مشکل حالات کا جواں مردی سے مقابلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 27 فروری کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ملکی حدود میں گھسنے والے 2 بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا جب کہ ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار بھی کر لیا تھا۔ بھارت کی جانب سے 26 فروری 2019ء
کو پاکستانی حدود میں بالا کوٹ کے مقام پر
ایک نام نہاد جھوٹا آپریشن کیا گیا جس میں بھارتی حکام کی جانب سے متعدد افراد کے مارے جانے کا
دعویٰ کیا جاتا رہا تاہم تحقیقات سے پتا چلا تھا کہ بھارتی خفیہ آپریشن میں درختوں کے علاوہ کوئی بھی
چیز نشانہ نہ بنی تھی کیونکہ بھارتی طیارے جنگل میں ہی پے لوڈ پھینک کر فرار ہو
گئے تھے۔
نام نہاد بھارتی آپریشن کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نے فوری طورپر ایک بیان دیا تھا جس
میں ان کا کہنا تھا کہ ہم جلد ہی سرپرائز دیں گے اور 24 گھنٹے کے اندر پاک فضائیہ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے دو طیارے مار گرائے تھے جبکہ اسی دوران
بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی فوج نے اپنا ہی ایک ہیلی کاپٹر خود مار گرایا
تھا۔
اسلام آباد (سنسنی خیز تازہ ترین۔ 25 فروری 2020ء) پاک فضائیہ نے27 فروری کے حوالے سے نیا نغمہ "اللہ اکبر" جاری کر
دیا ہے۔ 27 فروری کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک درخشاں باب کی مانند ہے جس میں پاک فضائیہ نے دن کی روشنی میں دشمن پر کامیاب حملہ کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان فضائیہ نے 27 فروری کی مناسبت سے
ایک خون گرما دینے والا شاندار نغمہ " اللہ
اکبر" جاری کر دیا ہے
X
Related posts
پاک فضائیہ نے27 فروری کے حوالے سے نیا نغمہ ”اللہ اکبر“ جاری کر دیا
Reviewed by VULEARNINGZ
on
Tuesday, February 25, 2020
Rating: 5

Subscribe to:
Post Comments (Atom)
vehicles
[cars][stack]
business
[business][grids]
health
[health][btop]
Subscribe Us
social counter
[socialcounter]
[facebook][#][215K]
[twitter][#][115K]
[youtube][#][215,635]
[rss][#][23M]
[linkedin][#][21.5K]
[instagram][#][600,300]
[slideshow][technology]
our facebook page
random posts
randomposts2
recent comments
recentcomments
recent posts
recentposts1
No comments:
Please do not enter any spam link in the comment box.