Slide show
[people][slideshow]
Powered by Blogger.
Search This Blog
Popular Posts
Menu Footer Widget
وزیراعظم نے بجلی کی قیمتیں کسی صورت نہ بڑھانےکا فیصلہ سنا دیا
VULEARNINGZ Wednesday, February 26, 2020
بجلی کی قیمتیں کسی صورت نہیں بڑھنی چاہیئں، گیس کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے، عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ نہیں ڈال سکتے۔ وزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ کو ہدایت
اسلام آباد (سنسنی خیز تازہ ترین۔ 26 فروری 2020ء) وزیراعظم عمران خان نے بجلی کی قیمتیں کسی
صورت نہ بڑھانے کا فیصلہ سنا دیا، انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں کسی
صورت نہیں بڑھنی چاہیئں، گیس کی
قیمتوں میں بھی کمی کی جائے، عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ نہیں ڈال
سکتے۔ وزیراعظم عمران خان کی
زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر مشاورت کی گئی۔
اجلاس ملک کی سیاسی اور
معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے
اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں کسی
صورت نہیں بڑھنی چاہیئں، گیس کی
قیمتوں میں بھی کمی کی جائے، عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ نہیں ڈال
سکتے۔
اجلاس کے بعد معاون
خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، کورونا وائرس سے بچاؤ کے
ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں، وزیراعظم نے تمام تر اقدامات
اٹھانے کی ہدایت کردی ہے۔
اجلاس میں امریکی صدر کے پاکستان سے
متعلق بیان کا تذکرہ ہوا۔ کابینہ ارکان نے کہا کہ مودی ٹرمپ سے پاکستان مخالف
بیان دلوانے میں ناکام رہا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکی صدرکا
پاکستانی کاوشوں کا اعتراف بڑی سفارتی کامیابی ہے۔ بھارت کے پاکستان مخالف
مذموم عزائم خاک میں مل گئے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ٹرمپ کی بھارت میں پاکستان کی تعریفیں سفارتی کامیابی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کابینہ ارکان کو ہدایت
کی ہے کہ سفارتی کامیابیوں کو دنیا میں
اجاگر کیا جائے، کابینہ ارکان سوشل میڈیا کے ذریعے سفارتی
کامیابیوں کو اجاگر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومتوں کی عوام دشمن پالیسیوں
کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔
آئی پی پیز کے ساتھ ساتھ سابق معاہدوں کی وجہ نیپرا ٹیرف
واضح کرتا ہے۔ گزشتہ حکومتوں کے معاہدوں کی وجہ سے بجلی کی قیمتوں میں
اضافہ ہوا۔ سابق ادوار کے بجلی معاہدوں پر عملدرآمد کرنا
ہماری مجبوری تھی۔ ن لیگ نے اپنے دور میں جو فیصلے کرنے
تھے ان کو ملتوی کیا، وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں
اضافے کا بوجھ عوام پر نہیں پڑنا چاہیے۔
X
Related posts
وزیراعظم نے بجلی کی قیمتیں کسی صورت نہ بڑھانےکا فیصلہ سنا دیا
Reviewed by VULEARNINGZ
on
Wednesday, February 26, 2020
Rating: 5

Subscribe to:
Post Comments (Atom)
vehicles
[cars][stack]
business
[business][grids]
health
[health][btop]
Subscribe Us
social counter
[socialcounter]
[facebook][#][215K]
[twitter][#][115K]
[youtube][#][215,635]
[rss][#][23M]
[linkedin][#][21.5K]
[instagram][#][600,300]
[slideshow][technology]
our facebook page
random posts
randomposts2
recent comments
recentcomments
recent posts
recentposts1
No comments:
Please do not enter any spam link in the comment box.