recent

پنجاب حکومت کا نواز شریف کو ضمانت میں توسیع دینے سے انکار


بعض ارکان نے رائے دی کہ نواز شریف کی اسپتال منتقلی کی صورت میں نواز شریف کو ضمانت دی جا سکتی ہے،وزیراعلیٰ اختیارات استعمال کر کے نواز شریف کو واپس لائیں۔ رپورٹ میں سفارش


لاہور (سنسنی خیز تازہ ترین۔ 25 فروری 2020ء) پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع دینے سے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق آج پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کو طبی بنیادوں پر ضمانت میں توسیع دینے کے لیے مشاورت کی گئی،کابینہ کے اکثریتی ارکان نےنواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ دینے کے حق میں رائے دی،بعض نے رائے دی کہ نواز شریف کی اسپتال منتقلی کی صورت میں ضمانت میں توسیع کی جا سکتی ہے۔
خصوصی کمیٹی نے رائے دی کہ ڈاکٹر عدنان نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پر مطمئن نہیں کر پائے۔حکومتی کمیٹی نے میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ کرنے کی سفارش کی ہے،رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ وزیراعلیٰ اپنے اختیارات کو استعمال کریں اور نواز شریف کو واپس بلائیں۔
نوازشریف کی سفارشات پر مبنی تحریری رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کر دی گئی ہے۔
وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ آفس رپورٹ پر جو احکامات جاری کرے گا اس پر عمل ہو گا۔صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کچھ دیر بعد نواز شریف کو ضمانت میں توسیع دینے یا دینے سے متعلق بریفنگ دیں گے۔خیال رہے کہ اس سے پہلے نوازشریف کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ وہ تب تک علاج نہیں کریں گے جب تک ان کی بیٹی مریم نواز ان کے پاس لندن نہیں آ جاتی۔
مریم بی بی کے لندن نہ جانے کی وجہ سے ان کے آپریشن کو ملتوی کیا جا رہا تھا جس کے بعد گذشتہ روز آپریشن کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم اس حوالے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کے آپریشن سے متعلق میڈیا نے غلط خبر دی۔ انھوں نے کہا کہ آج سابق وزیراعظم کا کوئی بھی آپریشن نہیں کیا جا رہا، سرجری سے متعلق بعد میں آگاہ کردیا جائیگا۔

No comments:

Please do not enter any spam link in the comment box.

vehicles

[cars][stack]

business

[business][grids]

health

[health][btop]