recent

بابر اعظم آؤٹ تھے یا نہیں؟ تیکنیکی خرابی کے باعث نیا تنازع


پاکستان ( سنسنی  خیز تازہ ترین  24فروری2020ء )سپر لیگ سیزن فائیو کے چھٹے میچ کے دوران کراچی کنگز کے بلے باز بابر اعظم، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بالر نسیم شاہ کی بال پر آؤٹ تھے یا نہیں؟ کوریج کی تیکنیکی خرابی کے باعث یہ معاملہ تنازع کا باعث بن چکا ہے۔
تکنیکی خرابی کی نشاندہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اتوار کو کھیلے گئے میچ کے دوران ہوئی۔
میچ کے ابتدائی اوورز میں کوئٹہ کے بالر نسیم شاہ نے بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کی اپیل کی تاہم امپائر نے اُنہیں ناٹ آؤٹ قرار دیا۔
اس پر کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ریویو لیا لیکن امپائر کے فیصلے پر ریویو کے دوران سافٹ ویئر کی خرابی کے باعث الٹرا ایج اور اسنیکو میٹر نے کام نہیں کیا جس کے باعث تھرڈ امپائر نے فیلڈ امپائر کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے بابر اعظم کو ناٹ آؤٹ قرار دیا۔


No comments:

Please do not enter any spam link in the comment box.

vehicles

[cars][stack]

business

[business][grids]

health

[health][btop]