Slide show
[people][slideshow]
Powered by Blogger.
Search This Blog
Popular Posts
Menu Footer Widget
تحریک انصاف کی حکومت میں پٹرول کی قیمت میں اب تک کی سب سے بڑی کمی کرنے کی تیاریاں
VULEARNINGZ Saturday, February 29, 2020
یکم مارچ سے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے 7 روپے کی کمی کی سمری تیار کر کے وزارت خزانہ کو بھجوا دی گئی

اسلام آباد (سنسنی خیز ترین۔29فروری2020ء) تحریک
انصاف کی حکومت میں پٹرول کی
قیمت میں اب تک کی سب سے بڑی کمی کرنے کی تیاریاں، یکم مارچ سے پیٹرول کی
قیمت میں فی لیٹر 6 روپے اور ڈیزل کی فی
لیٹر قیمت میں ساڑھے 7 روپے کی کمی کی سمری تیار کر کے وزارت خزانہ کو بھجوا دی
گئی ۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں
میں کمی کیلئے سمری تیار کر کے وزارت خزانہ بھجوا دی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اوگرا نے
تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے سمری تیار کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے
مطابق اوگرا نے پیٹرول کی فی
لیٹر قیمت میں 6 روپے جبکہ ڈیزل کی فی
لیٹر قیمت میں ساڑھے 7 روپے کمی کی سمری تیار کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان سے
مشورہ کرنے کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان 29 فرور ی کو کریں گے جبکہ نئی قیمتوں کے
مطابق پٹرول یکم مارچ سے دیا
جائے گا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ
سمری منظور کیے جانے کی صورت میں تحریک انصاف کے حکومت آنے کے
بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ سب سے بڑی کمی ہوگی۔ تحریک انصاف کے اقتدار
میں آنے کے بعد سے گزشتہ 18 مہینوں سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہی
دیکھنے میں آرہا ہے تاہم اب عالمی مارکیٹ میں خام تیل 13 ڈالر فی بیرل سستا ہوا ہے جس کے باعث پاکستان میں
بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روز بعد کمی ہو جانے کا امکان ہے۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے
کہ پیٹرول کی
قیمت میں 13 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے، تاہم فی الحال اوگرا نے 6 روپے فی
لیٹر کمی کی سمری تیار کی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے کی صورت
میں ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی
آنے کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عوام کیلئے بڑا ریلیف ہوگا۔
X
Related posts
تحریک انصاف کی حکومت میں پٹرول کی قیمت میں اب تک کی سب سے بڑی کمی کرنے کی تیاریاں
Reviewed by VULEARNINGZ
on
Saturday, February 29, 2020
Rating: 5

Subscribe to:
Post Comments (Atom)
vehicles
[cars][stack]
business
[business][grids]
health
[health][btop]
Subscribe Us
social counter
[socialcounter]
[facebook][#][215K]
[twitter][#][115K]
[youtube][#][215,635]
[rss][#][23M]
[linkedin][#][21.5K]
[instagram][#][600,300]
[slideshow][technology]
our facebook page
random posts
randomposts2
recent comments
recentcomments
recent posts
recentposts1
No comments:
Please do not enter any spam link in the comment box.