Slide show
[people][slideshow]
Powered by Blogger.
Search This Blog
Popular Posts
Menu Footer Widget
پی ایس ایل 5، اسلام آباد یونائیٹڈ سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیاب
VULEARNINGZ Monday, February 24, 2020
حفیظ اور شاہین کی محنت رائیگاں
لاہور( سنسنی خیز تازہ ترین 24فروری2020ء ) پاکستان سپر
لیگ کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو ایک وکٹ سے ہرا دیا- 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے لیوک رونکی اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا،
شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں رونکی کو ایک رنز پر واپس پویلین بھیج دیا،کولن
منرو ایک رن بنا کر حفیظ کا شکار بنے ، ڈیوڈ مالان 22 رن بنا سکے جب کہ کپتان
شاداب خان 52 رنز کی ذمہ درانہ اننگز کھیل کر آوٹ ہوئے،کولن انگرام نے سمیت پٹیل کے خلاف جارحانہ انداز
اپنایا تاہم وہ30 رنز سکور کرکے پوویلین لوٹ گئے،آصف علی کو 18 رنز پر شاہین
آفریدی نے دبوچا اور اسی اوور میں حسین طلعت کی وکٹ بھی حاصل کی، فہیم اشرف نے
حارث روف کو 2 چوکے لگائے جس کے بعد وہ بولڈ ہوگئے،شاہین آفریدی نے عماد بٹ کو آوٹ
کرکے اپنی چوتھی وکٹ حاصل کی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے 163 رنز پر 9 وکٹیں گرنے کے
باوجود عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور میچ کو آخری اوور تک لے کر گئے، عثمان
شنواری نے لاہور قلندرز کی جانب سے آخری اوور کیا جس کا سامنا موسیٰ خان اور احمد صفی
عبداللہ نے کیا۔
موسیٰ
خان نے آخری اوور کی پہلی ہی گیند پر چھکا مار کر لاہور قلندرز کے اوسان خطا کردیے یوں اسلام آباد
یونائیٹڈ نے میچ ایک وکٹ سے جیت کر دوسری کامیابی سمیٹ لی۔ لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر بیٹنگ کا فیصلہ کیا
تو فخر زمان اور کرس لین بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے۔لاہور قلندرز کو اننگز کی ابتدا میں ہی نقصان اٹھانا پڑا جب محمد موسیٰ نے کرس لین کی اہم
وکٹ حاصل کی تاہم اس کے بعد فخر زمان کا ساتھ دینے تجربہ کار محمد حفیظ آئے اور دونوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لیے 67رنز کی
شراکت قائم کی۔
فخر نے
26گیندوں پر 33رنز بنائے تھے کہ حریف کپتان شاداب خان نے ان کی وکٹیں بکھیر
دیں۔ابھی قلندرز اس نقصان سے سنبھلے بھی نہ تھے کہ کپتان سہیل اختر
اور ڈین ولاس دونوں یکے بعد دیگرے پویلین لوٹ گئے،دوسرے اینڈ سے محمد حفیظ عمدہ
بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نصف سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ سمیت پٹیل کے ساتھ
51رنز جوڑے جس میں ان کا اپنا حصہ 41رنز کا رہا۔
فہیم
اشرف کی ایک گیند کو باؤنڈری کے پار پھینکنے کی کوشش میں وہ باؤنڈری پر کولن
انگرام کے ہاتھوں کیچ ہوئے،اختتامی اوورز میں حفیظ اور ڈیوڈ ویزے کی جارحانہ بیٹنگ
کی بدولت لاہور قلندرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6وکتوں کے نقصان پر 182رنز بنانے میں کامیاب رہی۔حفیظ نے شاندار
بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 57گیندوں پر 7 چکووں اور 7چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست
98رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ویزے نے 9گیندوں پر 19رنز بنائے،یونائیٹڈ کی طرف سے
کپتان شاداب نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 4اوورز میں 14رنز کے عوض 2وکٹیں لیں جب کہ
فہیم اشرف نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت
کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔اسلام آباد
یونائیٹڈ کے
کپتان شاداب خان نے کاہ کہ لاہور قلندرز مضبوط ٹیم ہے اور میچ میں بہترین کارکردگی
دکھانےکی کوشش کریں گے۔لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا کہ
ٹاس جیتنے کی صورت میں وہ بھی باؤلنگ کرتے اور اس وکٹ پر 170 سے زائد رنز بنانے کی
کوشش کریں گے۔
X
Related posts
پی ایس ایل 5، اسلام آباد یونائیٹڈ سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیاب
Reviewed by VULEARNINGZ
on
Monday, February 24, 2020
Rating: 5

Subscribe to:
Post Comments (Atom)
vehicles
[cars][stack]
business
[business][grids]
health
[health][btop]
Subscribe Us
social counter
[socialcounter]
[facebook][#][215K]
[twitter][#][115K]
[youtube][#][215,635]
[rss][#][23M]
[linkedin][#][21.5K]
[instagram][#][600,300]
[slideshow][technology]
our facebook page
random posts
randomposts2
recent comments
recentcomments
recent posts
recentposts1
No comments:
Please do not enter any spam link in the comment box.