Slide show
[people][slideshow]
Powered by Blogger.
Search This Blog
Popular Posts
Menu Footer Widget
ابتدائی طور پر وائرس سے نمٹنے کے اقدامات کے لیے 2.5 ارب ڈالر کی رقم مختص کررہے ہیں . امریکی صدر کی وائٹ ہاﺅس میں گفتگو
واشنگٹن(سنسنی خیز تازہ ترین۔27 فروری۔2020ء) صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ میں کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ بہت ہی کم ہے لیکن امریکی عوام کی صحت اور تحفظ ہماری اولین زمہ داری ہے اور کسی ہنگامی
صورتِ حال سے نمٹنے کے لئے بڑی تعداد میں ماسک آرڈر کر دیئے گئے ہیں. انہوں نے
وائٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ امریکی حکومت امریکی عوام کو کرونا وائرس کی صورتحال سے لمحہ لمحہ باخبر رکھے گی‘صدر ٹرمپ نے کرونا وائرس پر قابو پانے کی کوششوں کا کام نائب صدر مائیک پینس کے حوالے
کیا ہے، جو ڈاکٹروں، سائنسدانوں کی اس ٹیم کے ساتھ کام کریں گے، جو کرونا وائرس پر قابو پانے پر کام کر رہی ہے.
انہوں
نے کہا کہ ہم کرونا وائرس کی ویکسین کافی جلد تیار کر سکتے ہیں لیکن
اس کے کلینکل ٹرائل شروع ہونے میں چند ماہ جبکہ ویکسین کی دستیابی میں ایک سال تک
کا وقت لگ سکتا ہے. صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ کرونا وائرس پر قابو پانے کے لئے فنڈز میں اضافہ کرنے پر
ڈیمو کریٹک پارٹی کے اراکین کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں انہوں نے کہا کہ وہ
سمجھتے ہیں کہ 2.5 ارب ڈالر کی رقم وائرس پر قابو پانے کے لئے کافی ہوگی
لیکن ڈیمو کریٹک اراکین مزید رقم مختص کرنا چاہتے ہیں ہم اس کے لئے تیار ہیں جتنی
زیادہ رقم ہوگی اتنا ہی ہم اقدامات کریں گے.
دوسری
جانب امریکا نے دنیا کے مختلف ملکوں میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے پیش
نظر ایران ، اٹلی اور منگولیا کے لیے سفری انتباہ جاری کیے
ہیں اور امریکی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان ممالک کے
سفر کے وقت احتیاط کا مظاہرہ کریں.امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں امریکی شہریوں پر زوردیا ہے کہ وہ اٹلی کے سفر کے وقت زیادہ محتاط رہیںجو لوگ ایران میں ہیں انھیں بھی مکمل احتیاط کا مظاہرہ
کرنا چاہیے.
ان دونوں ملکوں میں روزانہ کرونا وائرس کے نئے کیس سامنے آرہے ہیںامریکا نے پہلے ہی ایران کے لیے ”سفر نہ کریں“کا انتباہ جاری کر رکھا
ہے اس نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ ایران کے سفر کے دوران میں انھیں اغوا کیے جانے کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے اور انھیں
زیر حراست رکھا جاسکتا ہے. محکمہ خارجہ نے منگولیا کے لیے اپنے مشورے میں امریکی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ وہاں جانے سے
گریز کریں کیونکہ پڑوسی ملک چین میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد منگولیا میں سفری اور
ٹرانسپورٹ کی قدغنیں عائد کردی گئی ہیں.
X
Related posts
امریکہ میں کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ بہت کم ہے. صدر ٹرمپ
Reviewed by VULEARNINGZ
on
Thursday, February 27, 2020
Rating: 5

Subscribe to:
Post Comments (Atom)
vehicles
[cars][stack]
business
[business][grids]
health
[health][btop]
Subscribe Us
social counter
[socialcounter]
[facebook][#][215K]
[twitter][#][115K]
[youtube][#][215,635]
[rss][#][23M]
[linkedin][#][21.5K]
[instagram][#][600,300]
[slideshow][technology]
our facebook page
random posts
randomposts2
recent comments
recentcomments
recent posts
recentposts1
No comments:
Please do not enter any spam link in the comment box.