Slide show
[people][slideshow]
Powered by Blogger.
Search This Blog
Popular Posts
Menu Footer Widget
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں کورونا وائرس کے مزید 33 کیسز کی تصدیق
نیویارک(سنسنی خیز تازہ ترین۔28 فروری۔2020ء) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں کورونا وائرس کے مزید 33 کیسز کی تصدیق
کردی گئی ہے. کیلی فورنیا کے گورنر کا کہنا ہے کہ 33 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، ان میں 5 افراد
ریاست سے جاچکے ہیں، جبکہ مختلف کمرشل پروازوں سے آنے والے 8400 افراد کی مانیٹرنگ
جاری ہے.واضح رہے کہ ریاست کیلی فورنیا میںکورونا وائرس کاپہلا مقامی کیس بدھ کو
رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد بیماری کا وباءکی صورت اختیار کرنے کا خدشہ ہے‘امریکا کے
سرکاری سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینٹیشن کی(سی ڈی سی) جانب سے جاری کرتے
ہوئے کہا کہ عام لوگوں کے لیے فوری خطرہ تو اب بھی زیادہ نہیں، مگر کورونا وائرس
امریکا میں اپنے پاﺅں پھیلا سکتا
ہے.
خیال
رہے کہ کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کو کووڈ 19 کا نام دیا گیا ہے‘سی ڈی سی
کے نیشنل سینٹر فار امیونیزائشن اینڈ ریسیپیرٹری ڈیزیز کی ڈائریکٹر نینسی میسونیئر
نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ ہم اس ملک میں اس وائرس کو کمیونٹی کی سطح پر پھیلتے
ہوئے دیکھیں گے اب بس یہ سوال ہے کہ ایسا کب تک ہوگا.سی ڈی سی کی جانب سے وائرس کی
وباءپھیلنے کی صورت میں شہروں، کمپنیوں اور سکولوں کے حوالے سے اقدامات کی منصوبہ
بندی کرلی گئی ہے نینسی میسونیئر نے بتایا ہم امریکی عوام سے ہمارے ساتھ مل کر کام کرنے کا کہہ
رہے ہیں تاکہ حالات کے لیے تیار رہ سکیں، اب وقت ہے کہ کمپنیاں، ہسپتال، کمیونٹیز،
اسکولں اور لوگ اس وائرس کے لیے تیاری کرلیں.
کورونا
وائرس سے متعدد ممالک میں اب تک 81 ہزار سے زائد متاثر جبکہ 27 سو سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں، چین میں اس کے پھیلاﺅ کی
رفتار میں کمی آئی ہے مگر اٹلی، جنوبی
کوریا اور جاپان میں یہ تیزی سے پھیلنے لگا ہے ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس
اینجلس میں کورونا وائرس کے حوالے سے ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان بھی کیا گیا
ہے‘شہر کے میئر نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا مقصد اس علاقے میں وائرس
کے پھیلاﺅکے حوالے سے تیار ہونا
ہے.ادھرکورونا وائرس کے خوف کے سبب امریکی اسٹاک مارکیٹ 9 سال کی بدترین سطح پر گر
گئی، ایس اینڈ پی فائیو ہنڈرڈ 4 اعشاریہ 4 فیصد گر گیا .
دوسری
جانب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے کورونا وائرس کو عالمی وباءقرار دینے پر
غور شروع کردیا ہے‘وائر س پھیلنے کے ایبدائی دنوں میں ہی ڈبلیو ایچ او نے
انٹرنیشنل ہیلتھ ایمرجنسی کے نفاذ پر غور شروع کیا تھا تو دنیا کی بڑی معاشی طاقتوں نے دھونس دھاندلی سے
عالمی ادارے کو ایسا اقدام اٹھانے سے روک دیا تھا . ڈبلیو ایچ او سمیت اقوام متحدہ سے منسلک ادارے بڑی معاشی طاقتوں‘کاروباری
اداروں ‘عالمی کارپوریشنزاور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے چندوں سے چلتے ہیں اس لیے
انہیں ان کی جانب سے بلیک میلنگ کا سامنا بھی رہتا ہے ‘ابتدائی ایام میں
امریکا‘یورپ سمیت دیگر عالمی معاشی طاقتوں کا خیال تھا کہ عالمی ایمرجنسی کے نفاذ
سے سٹاک مارکیٹیوں پر منفی اثرات ہونگے بعدازاں عالمی طاقتوں کو قائل کرنے کے بعد
ڈبلیو ایچ او نے انٹرنیشنل ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا مگر اس کا دائر کار انہتائی محدود تھا.عالمی ادارہ صحت کے
سربراہ ٹیڈروس گیبرییسس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا فیصلہ کن نقطے پر پہنچ
چکی ہے اور عالمی وبا بن سکتی ہے ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا کے کئی ممالک اس وائرس کے پھیلاﺅ سے بچنے
کی کوشش کر رہے ہیں.
ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ جو کچھ دنیا میں ہو رہا ہے اس وقت سب سے بڑی تشویش
ہے‘انہوں نے حکومتوں سے اس وائرس کے خلاف فوری اور ہنگامی اقدامات کرنے کی اپیل کی
ہے.انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت نازک صورتحال سے دوچار ہیں جب ہمارے اس کے نمٹنے کے
طریقے کی وجہ سے یہ وبا کسی بھی رخ میں جا سکتی ہے‘یہ ڈرنے کا وقت نہیں ہے یہ وقت
انفیکشن سے بچاﺅ کے لیے
عملی اقدامات کرنے اور زندگیاں بچانے کا ہے.
X
Related posts
ڈبلیو ایچ او نے کرونا کو عالمی وباءقراردینے پر غور شروع کردیا
Reviewed by VULEARNINGZ
on
Friday, February 28, 2020
Rating: 5

Subscribe to:
Post Comments (Atom)
vehicles
[cars][stack]
business
[business][grids]
health
[health][btop]
Subscribe Us
social counter
[socialcounter]
[facebook][#][215K]
[twitter][#][115K]
[youtube][#][215,635]
[rss][#][23M]
[linkedin][#][21.5K]
[instagram][#][600,300]
[slideshow][technology]
our facebook page
random posts
randomposts2
recent comments
recentcomments
recent posts
recentposts1
No comments:
Please do not enter any spam link in the comment box.