Slide show
[people][slideshow]
Powered by Blogger.
Search This Blog
Popular Posts
Menu Footer Widget
اہل پاکستان سے میری والدہ صاحبہ، پورے خاندان کی طرف سے محمد نوازشریف کی صحت کے لئے دعا کی درخواست ہے، شہباز شریف
VULEARNINGZ Wednesday, February 26, 2020
فاشسٹ سوچ کا مالک خوفزدہ عمران خان زندہ رہنے کا بنیادی انسانی وقانونی حق چھین کر نوازشریف کوبسترعلاج سے جیل میں قید کرنا چاہتا ہے، بیان
اسلام آباد (سنسنی خیز۔ 26 فروری2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ اہل پاکستان سے میری والدہ صاحبہ، پورے خاندان کی طرف سے
محمد نوازشریف کی صحت کے لئے دعا کی درخواست ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے
کہاکہ محمد نواز شریف کی زندگی پاکستانی عوام کی امانت ہے، کسی کو خیانت نہیں
کرنے دیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ ہم اپنی والدہ
محترمہ کی دعاوں کے سائے میں ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق محمد نوازشریف کی صحت کا ہر ممکن خیال رکھ رہے ہیں۔علاج اولین ترجیح ہے۔ اللہ تعالی مہربانی فرمائیں
گے ۔ انہوں نے کہاکہ فاشسٹ سوچ کا مالک خوفزدہ عمران خان زندہ رہنے کا بنیادی
انسانی وقانونی حق چھین کر نوازشریف کوبسترعلاج سے جیل میں قید کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ حسد وانتقام کی آگ میں جلتا اور سہما ہوا وزیراعظم سیاسی مخالفین کو جھوٹے مقدمات میں جیل بھیج کر خودکو محفوظ سمجھتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ
یہ شخص اپنی سیاہ کاریوں اور چوریوں کے انجام سے ڈر کر شتر مرغ کی طرح ریت میں سر
چھپا کر محفوظ ہونا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپنی ذات کے لئے جینے والا خود غرض نہ کسی کو عزت دے
سکتا ہے، نہ ہی انسانی رشتوں کے تقدس سے ہی آشنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ 20 کروڑ پاکستانیوں
کی جیب کاٹنے والے ظالم نے غریب عوام کے چولہے بند کرادئیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آٹا چوروں کے ساتھ
مل کر غریبوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ
کرپٹ اور خوفزدہ شخص نے میرے پاکستان کو دیوالیہ اور کنگال کردیا، کارخانے بند اور
دکانوں پر تالے لگوا دئیے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے قومی مجرموں کے
انجام کی مثالوں سے تاریخ بھری پڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے
غیرقانونی، غیرانسانی اور ذاتی دشمنی پر مبنی اقدامات کے خلاف عدالتوں کا دروازہ
کھٹکھٹاتے رہیں گے
X
Related posts
اہل پاکستان سے میری والدہ صاحبہ، پورے خاندان کی طرف سے محمد نوازشریف کی صحت کے لئے دعا کی درخواست ہے، شہباز شریف
Reviewed by VULEARNINGZ
on
Wednesday, February 26, 2020
Rating: 5

Subscribe to:
Post Comments (Atom)
vehicles
[cars][stack]
business
[business][grids]
health
[health][btop]
Subscribe Us
social counter
[socialcounter]
[facebook][#][215K]
[twitter][#][115K]
[youtube][#][215,635]
[rss][#][23M]
[linkedin][#][21.5K]
[instagram][#][600,300]
[slideshow][technology]
our facebook page
random posts
randomposts2
recent comments
recentcomments
recent posts
recentposts1
No comments:
Please do not enter any spam link in the comment box.