Slide show
[people][slideshow]
Powered by Blogger.
Search This Blog
Popular Posts
Menu Footer Widget
پی ایس ایل میں رائلی روسو کی تیز ترین سنچری کی مدد سے ملتان سلطانز کی جیت، اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ منسوخ
VULEARNINGZ Saturday, February 29, 2020
پاکستان
سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 5 کا 12واں میچ ملتان سلطانز نے گلیڈی ایٹرز کے خلاف
رائلی روسو کی جارحانہ سنچری کی بدولت جیت لیا ہے۔ جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور
پشاور زلمی کا میچ منسوخ ہو گیا ہے۔

(سنسنی خیز تازہ ترین ۔29فروری2020ء)سنیچر کو ملتان سلطانز کے ہوم گراؤنڈ پر پہلے میچ میں رائلی روسو نے پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری محض 43 گیندوں پر بنائی۔ سلطانز نے لگاتار اپنا تیسرا میچ 30 رنز سے جیت لیا ہے۔ اس کے ساتھ سلطانز نے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
دوسری جانب
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمے کے درمیان دن کا
دوسرا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا
گیا ہے۔
اتوار کو پی ایس
ایل 5 کا 14واں میچ راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان
کھیلا جائے گا۔

راولپنڈی میچ ٹکٹوں کا ری فنڈ
پی ایس ایل کی
100 فیصد ری فنڈ پالیسی کے مطابق اگر میچ میں ایک گیند بھی نہیں کرائی جاتی تو اس
صورت میں ٹکٹیں خریدنے والوں کو مکمل پیسے واپس دیے جائیں گے۔
ایسے لوگ جنھوں
نے راولپنڈی میں منسوخ ہونے والے اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی کی ٹکٹیں
خریدی تھیں وہ اپنے پیسے واپس وصول کر سکتے ہیں۔

اس کے لیے انھیں پی بی سی کی طرف سے جاری
ہونے والی پریس ریلیز اور اس میں دیے گئے طریقہ کار کی پیروی کرنا ہوگی۔
شین واٹسن فارم میں واپس
اس سے قبل 200
رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز صرف 169 رنز بنا سکے جس میں سرفہرست
شین واٹسن رہے جنھوں نے فارم میں واپسی کے ساتھ 7 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 80
رنز بنائے۔ وہ عمران طاہر کی گیند پر آؤٹ ہوئے جس کے بعد گلیڈی ایٹرز کے لیے میچ
میں واپسی مشکل ہوگئی تھی۔
سلطانز کی ٹیم
میں پہلا میچ کھیلنے والے بلاول بھٹی نے تین جبکہ عمران طاہر نے دو کھلاڑیوں کو
آؤٹ کیا۔ خوشدل شاہ نے ایک اوور میں ایک وکٹ حاصل کرتے ہوئے محض ایک رن دیا۔
ہدف کے تعاقب کے
آغاز میں شین واٹسن کے ساتھ جیسن روئے نے نصف سنچری کی شرکت قائم جس کے بعد روئے
کو بلاول بھٹی نے کیچ آؤٹ کیا اور گلیڈی ایٹرز کی پہلی وکٹ گری۔ دوسری وکٹ خوشدل
شاہ نے احسن علی کی حاصل کی جو محض 14 رنز بنا پائے۔ اعظم خان آؤٹ ہونے والے تیسرے
کھلاڑی تھے۔
شین واٹسن اور بین
کٹنگ کی وکٹوں کے بعد میچ پوری طرح سلطانز کے ہاتھ میں آگیا تھا۔ اس جیت کے ساتھ
سلطانز نے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

پی ایس ایل کی تیز ترین سنچریاں
روسو نے 43
گیندوں پر چھ چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔ یہ پی ایس ایل کی سب سے
تیز سنچری ہے۔
ان کے قبل 2019
میں کیمرون ڈیلپورٹ نے 49 گیندوں پر سنچری بنائی تھی جبکہ 2016 میں شرجیل خان اور
2019 میں کولن انگرام 50 گیندوں پر سنچری بنا چکے ہیں۔

کامران اکمل نے رواں سال کے سیزن میں کوئٹہ
گلیڈی ایٹرز ہی کے خلاف 54 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔
میچ کے دوران
اننگز کے آغاز میں سلطانز کی بیٹنگ 48 رنز پر تین وکٹوں کے نقصان کے ساتھ مشکل میں
تھی۔ اس کے بعد کپتان شان مسعود اور روسو نے ایک ساتھ سنچری کی شراکت قائم کی تھی۔
سلطانز کے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی ذیشان
اشرف تھے جو محض 8 رنز بنا سکے اور نسیم شاہ کی گیند پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔
جیمز ونس اپنی
جارحانہ بیٹنگ کے ساتھ کھیلے اور 6 چوکے لگا کر 29 رنز بنائے لیکن محمد نواز کی
گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد معین علی 6 رنز بنانے کے بعد بین کٹنگ کی گیند
پر بولڈ ہوئے۔ اس طرح گلیڈی ایٹرز نے تیسری وکٹ حاصل کر لی۔
شان مسعود اور
رائلی روسو کی سنچری کی شراکت کے بعد بالآخر گلیڈی ایٹرز کو چوتھی وکٹ مل گئی۔
کپتان شان مسعود 32 گیندوں پر 46 کے سکور پر حسنین کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
گرنے والی
پانچویں وکٹ خوشدل شاہ کی تھی جو سہیل خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
گلیڈی ایٹرز کے
محمد حسنین نے اب تک کے پی ایس ایل 5 کے مقابلوں میں سب سی زیادہ آٹھ وکٹیں حاصل
کی ہیں۔ جبکہ سلطانز کے بولر سہیل تنویر کی 13 رنز پر 4 وکٹیں بہترین بولنگ
کارکردگی رہی ہے۔ اس میچ سے قبل یکطرفہ مقابلوں میں گلیڈی ایٹرز کو سلطانز کے خلاف
تین ایک کی برتری حاصل ہے۔
ملتان سلطانز کی ٹیم: شان مسعود (کپتان)، جیمز ونس، بلاول بھٹی،
رائلی روسو، معین علی، عمران طاہر، خوشدل شاہ، محمد الیاس، محمد عرفان، شہیل تنویر
اور ذیشان اشرف
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم: جیسن روئے، شین واٹسن، احسن علی، اعظم خان،
سرفراز احمد (کپتان)، بین کٹنگ، محمد نواز، سہیل خان، نسیم شاہ، محمد حسنین اور
انور علی
جمعے کو راولپنڈی
اور ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ کے میچوں میں پشاور
زلمی نے لاہور قلندرز کو جبکہ ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو یکطرفہ مقابلوں میں
شکست دی تھی۔
X
Related posts
پی ایس ایل میں رائلی روسو کی تیز ترین سنچری کی مدد سے ملتان سلطانز کی جیت، اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ منسوخ
Reviewed by VULEARNINGZ
on
Saturday, February 29, 2020
Rating: 5

Subscribe to:
Post Comments (Atom)
vehicles
[cars][stack]
business
[business][grids]
health
[health][btop]
Subscribe Us
social counter
[socialcounter]
[facebook][#][215K]
[twitter][#][115K]
[youtube][#][215,635]
[rss][#][23M]
[linkedin][#][21.5K]
[instagram][#][600,300]
[slideshow][technology]
our facebook page
random posts
randomposts2
recent comments
recentcomments
recent posts
recentposts1
No comments:
Please do not enter any spam link in the comment box.