recent

امریکا اورافغان طالبان کے درمیان امن معاہدے پر دستخط آج قطر میں ہونگے


دوحہ: امریکا اور افغان طالبان آج طویل ترین جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار کرنے کے لئے ایک امن معاہدے پر دستخط کرینگے، قطر میں  منعقدہ تقریب میں فریقین جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کرینگے۔

(سنسنی خیز ترین ۔29فروری2020ء) اس معاہدے کے ذریعے تشدد میں کمی دونوں ممالک کے مابین تنازعہ کا ایک اہم موڑ ثابت ہوگی اور اس معاہدے کی شرائط طے کریں گی جس کے نتیجے میں امریکی فوج 18 سال سے زیادہ عرصے کے بعد انخلا کرسکتی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو اور طالبان کاکہنا ہے کہ 29 فروری کو دوحہ میں معاہدہ ایک ہفتہ کے جزوی معاہدے کے بعد آج طے شدہ ہے۔

اس سلسلے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امن معاہدے پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے ،تقریب میں پچاس دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔

قطر نے پاکستان کو امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ اس سے قبل اسلام آباد میں ایک میٹنگ کے دوران قطری وزیر خارجہ کی جانب سے پاکستان میں قطری سفیر نے شاہ محمود قریشی کو دعوت دی تھی۔


No comments:

Please do not enter any spam link in the comment box.

vehicles

[cars][stack]

business

[business][grids]

health

[health][btop]