Slide show
[people][slideshow]
Powered by Blogger.
Search This Blog
Popular Posts
Menu Footer Widget
لاہور ہائیکورٹ کا پلاسٹک بیگز استعمال کرنے والے اسٹورز سیل کرنے کا حکم
VULEARNINGZ Friday, February 28, 2020
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پلاسٹک بیگز استعمال کرنے والے اسٹورز سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو اسٹور پلاسٹک بیگز استعمال کر رہے ہیں ان کو سیل کر دیں، اگر ان کو خود خیال نہیں ہے تو انہیں کاروبار سے باہر کردیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پلاسٹک بیگز کے استعمال اور بوتلوں کی فروخت سے متعلق درخواست پر سماعت کی ، اس موقع پر پنجاب حکومت کے وکیل انیس ہاشمی نے پلاسٹک بیگ پر پابندی سے متعلقمحکمہ ماحولیات کی رپورٹ پیش کی۔
انیس ہاشمی ایڈووکیٹ کے مطابق متعدد بیکریاں اور سرکاری یوٹیلیٹی اسٹورز بھی عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کر رہےجس پر جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ جو اسٹور پلاسٹک بیگز استعمال کر رہے ہیں ان کو سیل کر دیں۔
جسٹس شاہد کریم کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ اگر ان کو خود خیال نہیں ہے تو انہیں کاروبار سے نکال دیا جائے، انہیں صرف 7 روز تک کا وقت دیں، مذکورہ اسٹورز اور بیکرز عملدرآمد کا بیان حلفی دیتے ہیں۔
جسٹس شاہد کریم نے کہا کہساری دنیا میں پلاسٹک بوتل میں پانی بیچنا ترک کیا جاچکا ہے، پلاسٹک بوتلوں میں پانی فروخت کرنے والی کمپنیوں کو بھی نوٹسز جاری کر رہا ہوں، پوری دنیا میں اب پانی شیشے کی بوتلوں میں بیچا جا رہا ہے۔
معزز جج کا کہنا تھا کہ پلاسٹک کی بوتلز میں پانی بیچنے والے یونٹس سب سے بڑے جرم دار ہیں، اگلے مرحلے میں ریسٹورنٹس اور بیکرز کی طرف جائیں گے، اس موقع پر سرکاری وکیل نے کہا کہ صارفین کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ انڈے کیسے لےکر جائیں۔
جسٹس شاہد نے ریمارکس دیے کہ صارفین کو کوئی علم نہیں، عدالت نے ماحول دشمن اشیاء کا خاتمہ کروانا ہے، بعد ازاں عدالت نے پلاسٹک بیگز استعمال کرنے والے اسٹورز اور مختلف بیکریوں کو سیل کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے شادمان ٹاؤن کے ایک بڑے اسٹور کو بھی سیل کرنے کا حکم دیاجبکہ پلاسٹک کی بوتلوں میں پانی کی فروخت پر مختلف مشروب ساز فیکٹریوں کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 6 مارچ تک ملتوی کردی۔
X
Related posts
لاہور ہائیکورٹ کا پلاسٹک بیگز استعمال کرنے والے اسٹورز سیل کرنے کا حکم
Reviewed by VULEARNINGZ
on
Friday, February 28, 2020
Rating: 5

Subscribe to:
Post Comments (Atom)
vehicles
[cars][stack]
business
[business][grids]
health
[health][btop]
Subscribe Us
social counter
[socialcounter]
[facebook][#][215K]
[twitter][#][115K]
[youtube][#][215,635]
[rss][#][23M]
[linkedin][#][21.5K]
[instagram][#][600,300]
[slideshow][technology]
our facebook page
random posts
randomposts2
recent comments
recentcomments
recent posts
recentposts1
No comments:
Please do not enter any spam link in the comment box.