recent

وفاقی کابینہ نے مشتاق مہر کو آئی جی سندھ لگانے کی منظوری دے دی


( سنسنی  خیز تازہ ترین۔  28فروری2020ء ) وفاقی حکومت نے مشتاق مہر کو انسپکٹر جنرل سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعےنئے آئی جی سندھ کی تعیناتی کی سمری کی منظوری دی۔

مشتاق مہر اس وقت 22 گریڈ کے افسر کے طور پر آئی جی ریلویز کی حیثیت میں وفاقی حکومت کے ماتحت کام کر رہے ہیں جبکہ اس سے قبل وہ کراچی پولیس چیف کی حیثیت سے 3 سال تک سندھ حکومت کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کے لیے گریڈ 22 کے ایک اور 21 کے 4 ناموں کی سمری بھجوائی تھی جس میں مشتاق مہر، غلام قادر تھیبو کامران فضل، ثناء اللہ عباسی اور انعام غنی شامل تھے، تاہم وفاقی کابینہ نے مشتاق مہر کے نام کی منظوری دی۔

واضح رہے کہ آئی جی سندھ کلیم امام اور سندھ حکومت کے مابین کافی عرصے سے تنازع چل رہا ہے،گزشتہ دنوں سندھ کابینہ نے آئی جی سندھ پولیس کلیم امام کو عہدے سے ہٹاکر ان کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی منظوری دی تھی۔

27 جنوری کو وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات میں آئی جی سندھ کی تبدیلی پر اتفاق کیا گیا تھاتاہم بعد میں وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ کا تبادلہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے مشروط کیا تھا۔



No comments:

Please do not enter any spam link in the comment box.

vehicles

[cars][stack]

business

[business][grids]

health

[health][btop]