Slide show
[people][slideshow]
Powered by Blogger.
Search This Blog
Popular Posts
Menu Footer Widget
#DarrenSammy: ویسٹ انڈین کرکٹر کے لیے پاکستان کی اعزازی شہریت اور اعلی ترین شہری ایوارڈ کا اعلان
VULEARNINGZ Saturday, February 22, 2020
حکومتِ
پاکستان نے ویسٹ انڈین کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والی پشاور زلمی کے
کپتان ڈیرن سیمی کو پاکستان کا اعلی ترین شہری ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ
ہی انھیں پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
اس بات کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا جس
میں مزید کہا گیا ہے کہ صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی 23 مارچ کو اسلام آباد میں
ہونے والی تقریب میں ڈیرن سیمی کو یہ ایوارڈ دیں گے۔
جاوید آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ پاکستانی کرکٹ کی
تاریخ میں یہ اعزاز پشاور زلمی کے حصے میں آیا ہے کہ اس کے کپتان کو حکومت پاکستان
کی طرف سے اعلی ترین سول ایوارڈ سے نوازا گیا۔
جاوید آفریدی نے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرن سیمی
کو پاکستان کا اعلی ترین سول ایوارڈ دیا جانا پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی
واپسی میں ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ایوارڈ
سے دنیا کو پیغام دیا گیا ہے کہ یہ ملک کھیل اور کھلاڑیوں سے محبت کرنے والا ملک
ہے اور اس کے لوگ ہر اس شخص کو سر آنکھوں پر بٹھاتے ہیں جو یہاں امن و محبت کے
فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔
جاوید آفریدی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی ٹرافی کی تقریبِ
رونمائی میں انھوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی سے درخواست کی تھی
کہ ڈیرن سیمی کی اعزازی شہریت کی درخواست حکومت کے پاس موجود ہے، اسے جلد از جلد
عملی شکل دینے میں وہ بھی ان کی مدد کریں۔
پشاور زلمی نے ڈیرن سیمی کی مزارِ قائداعظم پر
حاضری کی ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں ڈیرن سیمی کہتے ہیں کہ انھوں نے اپنی
زندگی میں اس عظیم رہنما کے اصول، اتحاد، ایمان اور نظم وضبط اپنائے رکھے ہیں۔ اور
یہ پیغام وہ نہ صرف زلمی ٹیم بلکہ پاکستانی قوم اور پوری دنیا تک پہنچانے کی کوشش
کریں گے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ پشاور زلمی
کے سربراہ جاوید آفریدی کو بھی حکومت پاکستان نے کرکٹ کی خدمات پر ستارہ امتیاز
دینے کا اعلان کیا ہے۔
کھیلوں سے وابستہ شخصیات کو اعزازی شہریت
دنیا میں بہت کم ایسی مثالیں موجود ہیں کہ کسی کھلاڑی یا کسی کھیل
سے وابستہ کسی شخصیت کو کسی ملک نے اعزازی شہریت دی ہو۔
سنہ 2002 میں شمالی کوریا نے فٹبال کوچ گس ہڈینک کو اعزازی شہریت
دی تھی جن کی کوچنگ میں کوریا کی ٹیم نے فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ
بنائی تھی۔
سنہ 2006 میں امریکی فٹبالر ہائنز وارڈ کو کوریا کی اعزازی شہریت
دی گئی جنھوں نے کوریا میں آدھے کورین باشندوں کے لیے پائی گئی تفریق کو کم سے کم
کرنے کی کوشش کی تھی۔
سنہ 2007 میں ویسٹ انڈیز میں ہونے والے کرکٹ کے عالمی کپ کے بعد
سینٹ کٹس نے آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن اور جنوبی افریقہ کے ہرشل گبز کو اعزازی
شہریت دی تھی۔
سنہ 2013 میں کولمبیا نے ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے فٹبال کوچ
ہوزے پیکرمین کو اعزازی شہریت دی تھی جنھوں نے کولمبیا کی ٹیم کو سنہ 2014 کے ورلڈ
کپ میں کوالیفائی کرایا تھا۔
X
Related posts
#DarrenSammy: ویسٹ انڈین کرکٹر کے لیے پاکستان کی اعزازی شہریت اور اعلی ترین شہری ایوارڈ کا اعلان
Reviewed by VULEARNINGZ
on
Saturday, February 22, 2020
Rating: 5
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
vehicles
[cars][stack]
business
[business][grids]
health
[health][btop]
Subscribe Us
social counter
[socialcounter]
[facebook][#][215K]
[twitter][#][115K]
[youtube][#][215,635]
[rss][#][23M]
[linkedin][#][21.5K]
[instagram][#][600,300]
[slideshow][technology]
our facebook page
random posts
randomposts2
recent comments
recentcomments
recent posts
recentposts1
No comments:
Please do not enter any spam link in the comment box.