Slide show
[people][slideshow]
Powered by Blogger.
Search This Blog
Popular Posts
Menu Footer Widget
اردنی نژاد امریکی خاتون داخلہ سیکورٹی کے لیے ٹرمپ کی مشیر مقرر
VULEARNINGZ Sunday, February 23, 2020
(سنسنی خیز تازہ ترین 23 فروری 2020)مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری ایک فیصلے میں اردنی نژاد
امریکی خاتون جولیا نشیوات کو ملک کی داخلہ سیکورٹی کا نیا مشیر مقرر کیا گیا
ہے۔امریکی اخبارکے مطابق نشیوات کا وائٹ ہاوس کی ٹیم میں شمولیت کا مطلب ہے کہ وہ
ایک بار پھر ٹرمپ انتظامیہ میں قومی سلامتی کے مشیر روبرٹ اوبرائن کے کے لیے کام
کریں گی۔ اس سے قبل یہ دونوں شخصیات امریکی وزارت خارجہ میں اکٹھا کام کر چکی
ہیں۔جولیا نشیوات کا تقرر پیٹر براو¿ن کی جگہ عمل میں آیا ہے جو اس منصب پر فائز
ہونے کے محض چھ ماہ بعد ہی رخصت ہو گئے۔نشیوات نے 4 برس تک اوبرائن کی نائب کے طور
پر کام کیا جب وہ یرغمالیوں کے امور کے لیے امریکی صدر کے ایلچی تھے۔ بعد ازاں
اوبرائن کے اس منصب سے رخصت ہونے کے بعد نشیوات نے قائم مقام طور پر اوبرائن کا
عہدہ سنبھالا۔ اس دوران درجنوں امریکی یرغمالیوں کی آزادی کا سہرا نشیوات کے سر
ہے۔نشیوات سابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کی نائب معاون کے طور پر بھی کام کر
چکی ہیں۔ اسی طرح انہوں نے سابق امریکی صدر جارج بش کی انتظامیہ کے تحت قومی
انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر کے دفتر میں پالیسی چیف کے عہدے پر بھی فرائض انجام
دیے۔جولیا نشیوات نے امریکا میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے، قومی سلامتی اور
ماحولیاتی مفادات کے سلسلے میں بھی مختلف منصبوں پر کام کیا۔اردن کے میڈیا کے
مطابق جولیا نشیوات نے ٹوکیو انسٹی ٹیوٹ فار ٹیکنالوجی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل
کی۔ وہ امریکا میں پیدا ہونے اور وہاں پروان چڑھنے کے باوجود روانی سے عربی زبان
بولتی ہیں۔ وہ اردن کے وسطی شہر السلط میں اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ مسلسل رابطہ
رکھتی ہیں۔
X
Related posts
اردنی نژاد امریکی خاتون داخلہ سیکورٹی کے لیے ٹرمپ کی مشیر مقرر
Reviewed by VULEARNINGZ
on
Sunday, February 23, 2020
Rating: 5

Subscribe to:
Post Comments (Atom)
vehicles
[cars][stack]
business
[business][grids]
health
[health][btop]
Subscribe Us
social counter
[socialcounter]
[facebook][#][215K]
[twitter][#][115K]
[youtube][#][215,635]
[rss][#][23M]
[linkedin][#][21.5K]
[instagram][#][600,300]
[slideshow][technology]
our facebook page
random posts
randomposts2
recent comments
recentcomments
recent posts
recentposts1
No comments:
Please do not enter any spam link in the comment box.