recent

لاہورمیں گرلز ہاسٹل سے خاتون کی لاش ملی ہے، پولیس


 
لاہور میں گرلز ہاسٹل سے خاتون کی لاش ملی ہے، پولیس کے مطابق جسم پر تشدد کے نشان نہيں ہيں، موت کی وجوہات تفتيش کے بعد سامنے آئيں گی۔
لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں گرلز ہاسٹل کے کمرے سے ایک 32 سالہ خاتون کی لاش ملی ہے۔ متوفيہ کی دوستوں نے پوليس کو بتايا کہ کئی بار رابطہ کرنے کے باوجود سحر نے دروازہ نہ کھولا تو انہوں نے دروازہ توڑ ديا۔
لڑکیوں کا کہنا ہے کہ دروازہ توڑنے کے بعد اندر جاکر ديکھا تو سحر مردہ حالت ميں پڑی تھی۔
پولیس کے مطابق سحر خان نے 5 سال قبل شہزاد نامی نوجوان سے پسند کی شادی کی تھی، کچھ عرصہ بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی، خاتون گرلز ہاسٹل ميں اکیلی رہتی تھی۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کرکے تفتيش شروع کردی ہے

No comments:

Please do not enter any spam link in the comment box.

vehicles

[cars][stack]

business

[business][grids]

health

[health][btop]