Slide show
[people][slideshow]
Powered by Blogger.
Search This Blog
Popular Posts
Menu Footer Widget
عمران خان نظام کو بدل رہے ہیں، وہ اپنے نظریئے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہر مافیا کو عوام اور میڈیا کی طاقت سے شکست دیں گے
VULEARNINGZ Wednesday, February 26, 2020
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا انفارمیش سروسز اکیڈمی میں تقریب سے خطاب
اسلام آباد (سنسنی خیز۔ 26
فروری2020ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان نے مسلسل 23سال
اقتدار کے لئے نہیں ایک نظریئے کے لئے جدوجہد کی، جس کا مقصد ملک میں قانون کی
حکمرانی قائم کرنا اور معاشرے کو بدعنوان سے پاک کرنا ہے، وزیراعظم عمران خان نظام کا حصہ بننے کی بجائے نظام کو بدل رہے
ہیں، وہ اپنے نظریئے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہر مافیا کو عوام اور
میڈیا کی طاقت سے شکست دیں گے ، حق ہمیشہ باطل پر غالب آتا ہے اور جیت ہمیشہ مقصد
کے ساتھ کھڑے ہونے والوں کی ہوتی ہے ۔
وہ بدھ کو انفارمیش سروسز
اکیڈمی میں صحافتی کنونشن سے خطاب کر رہیں تھیں ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صحافیوں کے ساتھ قدم بہ قدم چل رہے
ہیں، کسی مقصد کے لیے کوشاں رہنے والوں کے راستے ہمیشہ کٹھن ہوتے ہیں لیکن حق
ہمیشہ باطل پر غالب رہتا ہے۔
انہوں نے نظریات کے ساتھ
کھڑے رہنے والے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحافتی برادری کی
گرانقدر خدمات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے 23 سال اقتدار کیلئے نہیں قانون کی بالادستی کیلئے
جدوجہد کی، وزیراعظم عمران خان اپنے نظریے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے،
نظام کی تبدیلی کیلئے مسلسل جدوجہد کی ضرورت رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہر قسم کے مافیاکے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں، وزیراعظم کسی بھی محکمے میں موجود مافیا کو نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں
میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، بہتری کیلئے وقت درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقاصد کے
حصول کیلئے صحافتی برادری کو متحد ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جو کسی کاز کے ساتھ
کھڑے رہتے ہیں وہ ہی کامیاب ہوتے ہیں، انہی پر امتحانات ذیادہ آتے ہیں ۔ انہوں نے
کہا کہ ہمارے سامنے جدوجہد کا اگر کوئی رول ماڈل ہے تو وہ عمران خان ہیں جو مسلسل
23 سال صرف نظریے کے لئے جدوجہد کرتے رہیں ہیں اور آخر کار کامیاب ہو کر ملک کی بھاگ ڈور سنبھال کر دن
رات عوام کی خدمت اور اس گلے سڑے نظام کو بدلنے کے لئے کام کر رہے ہیں ۔انہوں نے
کہا کہ کسی بھی معاملے میں دو آپشن ہوتے ہیں کہ یہ اس نظام کا حصہ بن جائیں یا اس
نظام کو بدل دیں تو عمران خان حقیقت میں نظام کو بدل رہے ہیں۔
X
Related posts
عمران خان نظام کو بدل رہے ہیں، وہ اپنے نظریئے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہر مافیا کو عوام اور میڈیا کی طاقت سے شکست دیں گے
Reviewed by VULEARNINGZ
on
Wednesday, February 26, 2020
Rating: 5

Subscribe to:
Post Comments (Atom)
vehicles
[cars][stack]
business
[business][grids]
health
[health][btop]
Subscribe Us
social counter
[socialcounter]
[facebook][#][215K]
[twitter][#][115K]
[youtube][#][215,635]
[rss][#][23M]
[linkedin][#][21.5K]
[instagram][#][600,300]
[slideshow][technology]
our facebook page
random posts
randomposts2
recent comments
recentcomments
recent posts
recentposts1
No comments:
Please do not enter any spam link in the comment box.