Slide show
[people][slideshow]
Powered by Blogger.
Search This Blog
Popular Posts
Menu Footer Widget
قصور میں فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے دھماکہ،5مزدور ہلاک ،9 زخمی
VULEARNINGZ Saturday, February 29, 2020
قصور(سنسنی خیز۔ 29 فروری2020ء)
پنجاب کے ضلع قصور میں
فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 5مزدور ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ایک
بوائلر مل کے اندر پھٹ گیا جس کے سبب فیکٹری کی چھت جاگری۔ اس کے نتیجے میں 5کارکن
موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ نو دیگر افراد شدید زخمی ہوگئے۔
واقعہ پھول نگر کے علاقے میں پیش آیا،زخمیوں کو تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی شناخت کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا۔ تاہم پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔
اس سے قبل 11 فروری کوفیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر ٹیکسٹائل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے چار مزدور ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بوائلر سرگودھا روڈ پر ٹیکسٹائل فیکٹری میں پھٹا تھا اور دھماکے کے باعث فیکٹری کی چھت گرگئی تھی،جس کے نتیجے میں ایک 38 سالہ لیاقت ، 37 سالہ عرفان ، 35 سالہ محمد عباد اور 28 سالہ محمد رزاق موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق فیکٹری میں بوائلر پھٹا جب متعدد کارکن نائٹ شفٹ پر کام کر رہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ فیکٹری مالک کے خلاف مکمل تفتیش کے بعد کارروائی کی جائے گی ۔
X
Related posts
قصور میں فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے دھماکہ،5مزدور ہلاک ،9 زخمی
Reviewed by VULEARNINGZ
on
Saturday, February 29, 2020
Rating: 5

Subscribe to:
Post Comments (Atom)
vehicles
[cars][stack]
business
[business][grids]
health
[health][btop]
Subscribe Us
social counter
[socialcounter]
[facebook][#][215K]
[twitter][#][115K]
[youtube][#][215,635]
[rss][#][23M]
[linkedin][#][21.5K]
[instagram][#][600,300]
[slideshow][technology]
our facebook page
random posts
randomposts2
recent comments
recentcomments
recent posts
recentposts1
No comments:
Please do not enter any spam link in the comment box.