recent

نوجوان لڑکی دو مختلف واقعات میں 2 بار زیادتی کا نشانہ بن گئی


رکشہ ڈرائیور نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد پھینک دیا،متاثرہ لڑکی 2 موٹرسائیکل سواروں سے مدد مانگنے پر دوبارہ زیادتی کا نشانہ بن گئی



ممبئی (سنسنی خیز تازہ ترین۔ 27 فروری 2020ء) بھارت میں بےشرمی کی انتہا ہو گئی۔نوجوان لڑکی کو دو گھنٹے کے دوران 2 مختلف واقعات میں زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔یہ شرمناک واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پیش آیا جہاں 19 سالہ لڑکی سے 3 افراد نے جنسی زیادتی کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی 18 فروری کو اپنے رشتہ داروں کے ساتھ گھاٹ کوپر ریلوے سٹیشن پر موجود تھی لیکن ٹرین میں سوار نہیں ہو پائی۔
اس کے بعد وہ ضلع تھانے میں ممبر ریلوے سٹیشن پہنچی اور وہیں سو گئی۔19 فروری کو اس نے ایک اور ٹرین پکڑی جہاں اس نے بھکاری خاتون سے درخواست کی کہ وہ اس کی نوزرنگ بیچنے میں مدد کرے۔شام تک اسے کوکا بیچنے میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی اور وہ سٹیشن کا راستہ بھول گئی۔رات کو ساڑھے 8 بجے وہ ایک ہوٹل پہنچی اور رکشہ ڈرائیو سے کہا کہ اسے قریبی ریلوے سٹیشن پر چھوڑ دے۔
رکشہ ڈرائیور لڑکی کو سٹیشن لے جانے کی بجائے ممبئی میں ایک ویران بلڈنگ میں لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزم نے لڑکی کو قریبی مندر کے پاس چھوڑ دیا۔رات کو 10 بجے لڑکی نے دو لوگوں سے مدد مانگی اور ریلوے سٹیشن تک چھوڑنے کی درخواست کی۔دونوں ملزمان لڑکی کو موٹر سائیکل پربٹھا کر کسی اور علاقے لے گئے یہاں پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔تینوں ملزمان کو تین روز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔خیال رہے کہ بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات بہت زیادہ پیش آتے ہیں۔۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 2007ء سے لے کر 2016ء کے دوران بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم کے ارتکاب میں 83 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا ۔ عالمی بنک کی ایک اور رپورٹ کے مطاق اس صورتحال کے نتیجہ میں 2004ء سے 2012ء کے دوران دو کروڑ ملازمت پیشہ بھارتی خواتین جو نیویارک، لندن اور پیرس کی مجموعی آبادی کے برابر ہیں اپنی ملازمتوں کو خیر باد کہنے پر مجبور ہو گئیں جو بھارتی معیشت کے لئے ایک بڑا دھچکا ہے۔


No comments:

Please do not enter any spam link in the comment box.

vehicles

[cars][stack]

business

[business][grids]

health

[health][btop]