Slide show
[people][slideshow]
Powered by Blogger.
Search This Blog
Popular Posts
Menu Footer Widget
حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ معیشت کی بہتری کے ثمرات عام آدمی کو میسر آئیں، وزیراعظم
VULEARNINGZ Friday, February 28, 2020
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ معیشت کی بہتری کے ثمرات عام آدمی کو میسر آئیں، ماضی کی حکومتوں کی بد انتظامی کا خمیازہ آج عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مجموعی معاشی صورتحال کا جائزہ اجلاس ہواجس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد ، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے شرکت کی۔
اجلاس میں معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، سیکریٹری خزانہ ، گورنر اسٹیٹ بنک سید رضا باقر و دیگر سینئر افسران بھی شریک ہوئے۔
اجلا س کے دوران وزیراعظم عمران خان کو معاشی اعشاریوں بشمول کرنٹ اکاوٴنٹ خسارہ، فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ ، بیرون ملک سے ترسیلات زر اور مہنگائی کی شرح کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر معاشی اعشاریوں میں بہتری کا رجحان ہے، ہفتہ وار ایس پی آئی میں بھی کمی کا رجحان سامنے آیا ہے اور اس میں مزید کمی کی توقع ہے۔
اس موقع پروزیراعظم عمران خان کا معاشی اعشاریوں میں بہتری پر اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ معیشت کی بہتری کے ثمرات عام آدمی کو میسر آئیں، ماضی کی حکومتوں کی بد انتظامی کا خمیازہ آج عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معیشت کے استحکام اور معاشی اعشاریوں میں بہتری سے متعلق عوام کو آگاہ رکھا جائے تاکہ کاروباری برادری کا اعتماد مزید مستحکم ہو، حکومت کی ہر ممکنہ کوشش ہے کہ عوام اور خصوصاً کم آمدنی والے ، تنخواہ دار اور کمزور طبقے کو ہر ممکنہ ریلیف فراہم کیا جائے۔
X
Related posts
حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ معیشت کی بہتری کے ثمرات عام آدمی کو میسر آئیں، وزیراعظم
Reviewed by VULEARNINGZ
on
Friday, February 28, 2020
Rating: 5

Subscribe to:
Post Comments (Atom)
vehicles
[cars][stack]
business
[business][grids]
health
[health][btop]
Subscribe Us
social counter
[socialcounter]
[facebook][#][215K]
[twitter][#][115K]
[youtube][#][215,635]
[rss][#][23M]
[linkedin][#][21.5K]
[instagram][#][600,300]
[slideshow][technology]
our facebook page
random posts
randomposts2
recent comments
recentcomments
recent posts
recentposts1
No comments:
Please do not enter any spam link in the comment box.