recent

وفاقی دارلحکومت کےشہری دفاترز میں بائیومیٹرک حاضری پر پابندی عائد


ملازمین کے ہاتھ ملانے اور گلےملنے پر پابندی عائد کی جائے، کمپیوٹر کے ماؤس، کی بورڈ ، دروازوں کی کنڈی، سیڑھیوں کی ریلنگ کو چھونے کیلئے گلوز کا استعمال کیا جائے۔ وفاقی حکومت کا کورونا وائر س سے بچاؤ کیلئے مراسلہ جاری

 


اسلام آباد (سنسنی خیزتازہ ترین۔27 فروری 2020ء) وفاقی دارلحکومت کے شہری دفاترز میں بائیومیٹرک حاضری پر پابندی عائد کردی گئی، ملازمین کے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے پر پابندی عائد کی جائے، کمپیوٹر کے ماؤس ، کی بورڈ ، دروازوں کی کنڈی، سیڑھیوں کی ریلنگ کو چھونے کیلئے گلوز کا استعمال کیا جائے۔ وفاقی حکومت کے شہری دفاتزر میں کورونا وائر س سے بچاؤ کیلئے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق کورونا وائرس وائرل انفیکشن ہے، کورونا وائرس ایک شخص سے دوسرے آدمی میں منتقل ہوسکتا ہے۔
ملازمین کے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے پر پابندی عائد کی جائے۔ کمپیوٹر کے ماؤس ، کی بورڈ ، دروازوں کی کنڈی، پن، سیڑھیوں کی ریلنگ پرکورونا وائرس ہوسکتا ہے، ان کو چھونے کیلئے گلوز کا استعمال کیا جائے اسی طرح دفتری ملازمین کمپیوٹرز کے کی بورڈ کو استعمال کرنے کیلئے گلوز کا استعمال کریں۔
فلواور کھانسی کی صورت میں ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے۔
شہری دفاترز کے ملازمین ہر4 گھنٹے بعد صابن سے ہاتھ واش کریں۔ شہری دفاترز میں بائیومیٹرک حاضری پر پابندی عائد کرد ی گئی ہے۔ وفاقی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ڈریپ تمام تر اقدامات کررہی ہے۔ دسمبر 2019ء کی قیمت پر ماسک اور تمام حفاظتی اشیاء یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈریپ کی ہدایت پر نیا اسٹاک مارکیٹ میں متعارف کروایاجارہا ہے۔
حفاظتی اشیاء کو بلیک پر بیچنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی کورونا وائرس نبٹنے کیلئے تیاری شروع کردی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے سازوسامان خریدنے کیلئے236 ملین روپے جاری کردیئے، ایئرپورٹس پرمسافروں کی اسکریننگ کی سمیت پنجاب بھر میں تشخیص کی سہولیات میسر ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی زیرصدارت محکمہ صحت کے ذمہ دران کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کابینہ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی روزانہ میٹنگ کرکے صورتحال کا جائزہ اوراقدامات تجویز کرے گی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے سہولت موجود ہے۔ ایئرپورٹس پر بھی مسافروں کی اسکریننگ کے لیے محکمہ صحت کا عملہ تعینات ہے۔

 


No comments:

Please do not enter any spam link in the comment box.

vehicles

[cars][stack]

business

[business][grids]

health

[health][btop]