recent

امل کلونی عالمی عدالت انصاف میں روہنگیا مسلمانوں کی نمائندگی کریں گی


مالدیپ نے اقوامِ متحدہ میں روہنگیا مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے انسانی حقوق کی ممتاز وکیل امل کلونی کو وکیل مقرر کیا ہے۔

مالدیپ کی حکومت کا کہنا ہے کہ گیمبیا نے عالمی عدالت انصاف میں میانمار کی فوج کی جانب سے سنہ 2017 میں کیے جانے والے آپریشن کو چیلنج کر رکھا ہے اور اب مالدیپ بھی اس کیس کا حصہ بن رہا ہے۔
اس آپریشن کی وجہ سے تقریباً 730000 روہنگیا مسلمانوں کو پڑوسی ملک بنگلہ دیش ہجرت کرنا پڑی تھی۔
روہنگیا رہنماؤں نے مالدیپ کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔
امل کلونی کا کہنا ہے ’مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ مجھے بین الاقوامی عدالت انصاف کے سامنے مالدیپ کی نمائندگی کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جوابدہی کا معاملہ طویل عرصے سے زیر التوا ہے اور میں اس معاملے میں روہنگیا مسلمانوں کو انصاف دلانے کی کوشش کروں گی۔

امل کلونی کون ہیں؟

لبنان میں پیدا ہونے والی 42 سالہ امل کلونی اس سے قبل بھی کئی معروف مقدمات کی وکالت کر چکی ہیں جن میں یوکرین کے وزیراعظم یولیا تموشنکو اور وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کے مقدمات بھی شامل ہیں۔ ان کا پیدائشی نام امل علم الدین تھا۔
امل ببیروت میں پیدا ہوئیں اور اس کے بعد ان کے والدین انگلینڈ منتقل ہوگئے۔ وہ بیرسٹر ہیں اور انٹرنیشنل لا اور انسانی حقوق کی ماہر ہیں۔

 


No comments:

Please do not enter any spam link in the comment box.

vehicles

[cars][stack]

business

[business][grids]

health

[health][btop]